نیشنل کانفرنس ادہم پوراکائی کاتعزیتی اجلاس
ادہم پور//نیشنل کانفرنس کے ضلع اکائی ادھم پورکے کارکنان وعہدیداران کاایک تعزیتی اجلاس چودھری محمدشفیع ایڈوکیٹ صوبائی نائب صدرکی صدارت میں منعقد ہوئی ۔اس دوران ضلع کمیٹی کے عہدیداران نے شیخ تنویراحمد ساکن کے برادراکبر محمدیوسف ریٹائرڈرینجر محمدیونس کی ایک حادثہ میں ہوئی موت پرگہرے رنج ودُکھ کااظہارکیاگیا۔میٹنگ میں مرحوم کی روح کی تسکین کیلئے دومنٹ کی خاموشی بھی اختیارکی گئی اوردعاکی کہ خداوندکریم مرحوم کی روح کواپنے جوارِ رحمت میں جگہ بخشے اور لواحقین جن میں شیخ تنویر بھی شامل ہیں کویہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطافرمائے۔اس دوران اظہارتاسف کرنے والوں میں بھارت بھوشن شرماایڈوکیٹ ،لال چندمسافر ،مدھوورما، گوبندچلوترہ، وجے کھجوریہ صوبائی کمیٹی کے جائنٹ سیکریٹری ، سنیل ورماضلع صدر، رام پرشوتم شرما ضلع سیکریٹری ،رماگپتا ضلع صدرزنانہ ونگ ،سبھاش کڈیار ،راجیش گپتا سابقہ ضلع صدر پریم ناتھ نمی ضلع کسان سیل ،کے ڈی شرما نریش انتہال، سریندرشرما، غلام رسول ، صفدرحسین ٹاک ،حاجی سراج الدین ،کیول رینہ، گوبندشرما، جگدیش بھاردواج ،روی کمار، راجندرکمار، ہری گوپال شرماضلع نائب صدر،منموہن ورمابلاک صدر،ماسٹر موتی رام بلاک صدر،جاویداقبال، جان ولسن ،موہن لال، عمرالدین ،اونکارسنگھ اوردیگر کارکنان شامل ہیں۔
جے کے ایس آئی سی او پی کے بورڈ آف ڈائریکٹر کی 87 ویں میٹنگ
جموں //صنعت و حرفت کے وزیر چندر پرکاش گنگا کی صدارت میں یہاں جموں کشمیر سمال سکیل انڈسٹریز ڈیولپمنٹ کارپوریشن لمٹیڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی 87 ویں میٹنگ منعقد ہوئی ۔ صنعت و حرفت کے وزیر مملکت فاروق احمد اندرابی ، وی سی سیکاپ علی محمد میر ، کمشنر سیکرٹری صنعت و حرفت شلیندر کمار کے علاوہ کئی دیگر افسران بھی میٹنگ میں موجود تھے ۔ ایم ڈی سیکاپ آر ایل ٹکو نے اس موقعہ پر کارپوریشن کی سرگرمیوں اور حصولیابیوں پر تفصیل سے روشنی ڈالی ۔ میٹنگ میں بتایا گیا کہ سیکاپ کو نومبر 2017 کے آخر تک 518.87 کروڑ روپے کی آمدن حاصل ہوئی ۔ علاوہ ازیں کارپوریشن کی مارکیٹنگ ، خام مواد اور دیگر سرگرمیوں میں سالانہ آمدنی میں بھی کئی گنا اضافہ ہوا ہے ۔ بورڈ آف ڈائریکٹرز نے کارپوریشن سے مزید تندہی اور لگن سے کام کرنے کی تاکید کی تا کہ اہداف اور مقاصد کو حاصل کیا جا سکے ۔ وزیر نے سمال سکیل انڈسٹریل سیکٹر کو بڑھاوا دینے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس میں روز گار کے کافی وسائل موجود ہیں ۔ انہوں نے سیکاپ منتظمین کو ہدایت دی کہ وہ چھوٹے صنعتی یونٹوں کو مدد دینے کیلئے اپنی کوششیں تیز کریں ۔ وزیر نے کارپوریشن کے کام کاج میں شفافیت لانے کیلئے آئی ٹی خدمات ہاتھ میں لینے کیلئے کارپوریشن کی سراہنا کی ۔
گجرات اورہماچل پردیش کے اسمبلی انتخابات کے نتائج
بی جے پی کی ریاستی اکائی نے پارٹی کی جیت کاجشن منایا
جموں//جموں کشمیربھارتیہ جنتاپارٹی نے گجرات اورہماچل پردیش اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کی کامیابی کاجشن منایا۔اس دوران بی جے پی کے ریاستی صدر ست شرما کی قیادت میں بی جے پی کارکنوں نے پٹاخوں،ڈھول پرروایتی ڈانس کرنے کے ساتھ ساتھ مٹھائیاں بانٹ کر خوشیاں منائیں۔اس موقعہ پر ست شرمانے کہاکہ گجرات اورہماچل پردیش میں بی جے پی کی شاندارجیت وزیراعظم نریندرمودی کے ترقی کے ایجنڈے کی جیت ہے۔انہوں نے کہاکہ بی جے پی کی جیت کانگریس کے خاندانی سیاست کوکراری شکست ہے۔انہوں نے کہاکہ ملک کی 18۔19ریاستوں کے لوگوں نے بی جے پی کوکامیاب کرکے ترقی کے ایجنڈے کوتقویت دی ہے۔اس دوران بی جے پی کے جنرل سیکریٹری اشوک کول نے پارٹی لیڈران وکارکنان کو گجرات اور ہماچل پردیش میں جیت کیلئے مبارکباددی ۔اس موقعہ پر سپیکرکویندرگپتا، ریاستی جنرل سیکریٹریز ڈاکٹر نریندر سنگھ اورہریندرگپتا، وزیر عبدالغنی کوہلی، پریاسیٹھی، ایم ایل سی اشوک کھجوریہ،وکرم رندھاوا،ایس چرنجیت سنگھ خالصہ، ایم ایل اے راجیش گپتااوررویندررینہ ،ریاستی نائب صدریدھ ویرسیٹھی، پرمود کپاہی، کرن سنگھ،بھارت بھوشن بودھی ودیگرا ن بھی موجودتھے۔
جانی پورمیں عوام۔پولیس اجلاس منعقد
جموں//پولیس نے عوام کے ساتھ روابط کومزیدبہتربنانے کیلئے جانی پورمین سٹاپ میں عوامی میٹنگ منعقد کی جس میں معززشہریوں، ایکتامنچ کے دکانداروں ، بشمول ٹھاکررندھیرسنگھ سابق وزیر ، آرسی بالی ٹرانسپورٹر ،کوہلی،رمیش کمار اوراوم کاروغیرہ نے شرکت کی۔اس دوران شرکاء نے پولیس افسران کااستقبال کیااورانہیں علاقہ کے مسائل سے آگاہ کیا۔ اس دوران لوگوں نے مانگ کی کہ علاقہ میں پولیس اہلکاروں کی تعدادمیں اضافہ کیاجائے ،ساتھ ہی لوگوں کی گاڑیاں پارکنگ مقامات پرہی لگوانے پرزوردیا۔اس کے علاوہ منشیات سے متعلق مسائل بھی زیربحث لائے گئے۔ پولیس افسران نے کہاکہ منشیات مخالف خصوصی مہم چلائی جارہی ہے اوراپیل کی کہ وہ منشیات سمگلروں کی نشاندہی کرکے پولیس کومطلع کریں تاکہ ان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جاسکے۔اس دوران لوگوں نے پولیس کوبھرپورتعاون دینے کی یقین دہانی کرائی۔
HUDCOکے ریجنل دفترکاجموں میں افتتاح
جموں//ہائوسنگ اینڈاربن ڈیولپمنٹ کارپوریشن لمٹیڈ(ایچ یوڈی سی او) جوکہ حکومت ہندوزارت ہاوسنگ اینڈاربن افیئرس کی نگرانی میں کام کرنے والاادارہ ہے جوکہ 1970 سے مسلسل ہائوسنگ اینڈاربن ڈیولپمنٹ کے شعبے میں ڈھانچے کی ترقی کیلئے کام کرتے ہوئے لوگوں کا معیارزندگی بہتربنانے کیلئے کوشاں ہے۔ہائوسنگ اینڈاربن ڈیولپمنٹ کارپوریشن لمٹیڈکی معاونت سے جموں وکشمیرمیں 117 پروجیکٹوں پر547کروڑروپے کی لاگت سے کام چل رہاہے۔ہائوسنگ اینڈاربن ڈیولپمنٹ کارپوریشن لمٹیڈنے اپنے دائرے کووسعت دیتے ہوئے ریل ہیڈکمپلیکس جموں میں اپناریجنل دفترقائم کیا۔اس دوران دفترکا افتتاح چیئرمین اینڈ منیجنگ ڈائریکٹر ایچ یوڈی سی او ڈاکٹرایم روی کانت (آئی اے ایس)کے ہاتھوںہوا۔اس موقعہ پرمقامی شخصیات بشمول رمیش کمار شرون (کے اے ایس )،وائس چیئرمین جے ڈی اے ،ڈاکٹرمنموہن سنگھ (کے اے ایس) ،منیجنگ ڈائریکٹر۔جے اینڈکے ہائوسنگ بورڈ ،ایس بی آئی کے افسران ،امانت اللہ ٹاک ، جوائنٹ کنٹرولر کمیونی کیشن اکائونٹس ،ڈی او ٹی ودیگرافرادبھی موجودتھے۔سی ایم ڈی،ایچ یوڈی سی او نے ترقیاتی سرگرمیوں ایچ یوڈی سی کی جانب سے بھرپورتعاون کی یقین دہانی کرائی۔اس دوران سانگ اینڈڈراماڈویژن جموں کیندر نے ثقافتی پروگرام بھی پیش کئے جنہیں خوب سراہاگیا۔
پولیشن کنٹرول بورڈکے 25 عارضی ملازمین میں باقاعدگی کے آرڈرتقسیم
حکومت عوام دوست انتظامیہ کی فراہمی اورعوام کے مسائل کے ازالہ کی وعدہ بند ـ:لال سنگھ
جموں//جنگلات و ماحولیات کے وزیر چودھری لال سنگھ نے کہا ہے کہ ماحولیات کو تحفظ دینے کے لئے محکمہ جنگلات اور پولیوشن کنٹرول بورڈ کو باہمی اشتراک سے کام کرنا چاہیئے۔ انہوں نے ملازمین سے تلقین کی کہ وہ اس مقصد کو حاصل کرنے کے لئے مزید تن دہی اور لگن کے ساتھ کام کریں۔وزیر موصوف ایس پی سی کی ایک تقریب سے خطاب کر رہے تھے جس دوران محکمہ کے 25ایڈ ہاک ملازمین کو باقاعدگی اور 17 ملازمین کو پروموشن آڈرس دیئے گئے ۔تقریب پر پی سی سی جنگلات روی کیسر ، چیئرمین ایس پی سی بی بی سدھارتھا ، چیف وائلڈ لائف وارڈن منوج پنتھ کے علاوہ کئی دیگر افسران بھی موجو د تھے۔وزیر نے ملازمین کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے فرائض ایمانداری اور لگن کے ساتھ انجام دیں ۔انہوں نے کہاکہ حکومت عوام دوست انتظامیہ فراہم کرنے کی وعدہ بند ہے تاکہ لوگوں کے مسائل حل کئے جاسکیں۔لال سنگھ نے ایس سی بی کے کام کاج میں معقولیت لانے کے اقدامات کا تفصیل سے ذکر کیا۔انہوں نے افسروں کو ہدایت دی کہ وہ صاف ستھرا ماحول قائم کرنے کے لئے پالتھین اور پلاسٹک اشیاء کے استعمال پر قابو پائیں ۔انہوںنے کہا کہ تمام محکموں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ پالتھین تھیلوں کے استعمال پر قابو پانے میں اپنا بھر پور رول اد ا کریں اور حکومت کے حکمنامے پر سختی سے عمل کریں ۔انہوں نے کہا کہ لوگوں میںپالتھین اور پلاسٹک اشیاء کے مضر اثرات کے بارے میں بیداری پیدا کی جانی چاہئیے۔
تیزدھارہتھیارضبط دوافرادگرفتار
نیوز ڈیسک
جموں//پولیس نے ضلع جموں کے آرایس پورہ علاقہ سے دوافرادکو تیزدھارہتھیاروں سمیت گرفتارکیا ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق ایک خصوصی اطلاع ملنے پر پولیس نے تلاشی مہم عمل میں لائی جس کے نتیجے دوافرادسے تیزدھارہتھیاربرآمدکئے ا ورانہیں گرفتارکرلیاجن کی شناخت مکیش کماراورلوکشورعرف لولی ساکنان آرایس پورہ تحصیل کے طورپرہوئی ہے۔پولیس نے معاملہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔
عارضی ملازمین کی مستقلی کاخیرمقدم
جموں//ضلع صدرلوپیڈایمپلائز فیڈریشن کٹھوعہ کے ضلع صدر کابلہ سنگھ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مختلف محکموں میں عارضی بنیادوں پرکام کررہے ملازموں کومستقل بنانے کے حکومت کوفیصلے کوسراہا اورکہاکہ وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی کی قیادت میں کام کررہی موجودہ حکومت کایہ تاریخ سازفیصلہ ہے ۔انہوں نے کہاکہ لوپیڈایمپلائز فیڈریشن بھی ڈیلی ویجروں کومستقبل بنانے کی جدوجہدکررہی تھی اورآخرکار ہماری اس جدوجہد کے ثمرآور نتائج برآمد ہوئے ۔انہوں نے ساتویں تنخواہ کمیشن کوریاستی ملازموں اورپنشنروں کے حق میں جلدلاگوکرنے ،روزمرہ اجرتوں کو350 روپے یومیہ کرنے اورمیڈیکل الائونس ،300روپے سے ماہانہ سے بڑھاکر ،3000 روپے کرنے کی مانگ کی۔
جموں کے لوگوں کوشدت کی سردی سے ملی راحت
جموں//جموں کے لوگوں کوشدیدسے گذشتہ روزاُس وقت راحت ملی جب دن کے کم ازکم درجہ حرارت میں کچھ اضافہ دیکھنے کوآیا۔جموں شہرکادرجہ حرارت 2.6 ڈگری سے بڑھ کر 7.6ڈگری سیلسیس تک پہونچ گیا جبکہ گذشتہ رات کادرجہ حرارت 5.1 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیاگیاتھا جوکہ رواں موسم سرماکاسب سے کم درجہ حرارت رہا۔ یہ جانکاری محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان نے دی۔بالائی علاقوں میں برفباری اور میدانی علاقوں میں بارش کی وجہ سے 13 دسمبر2017 سے جموں کے درجہ حرارت میں لگاتارکمی واقع ہورہی ہے ۔11؍دسمبر 2017کوشہرجموں کاکم سے کم درجہ حرارت 14.3 ڈگری سیلیس نوٹ کیاگیاتاہم گذشتہ روزیہ درجہ حرارت 22.4ڈگری سیلیس تک پہونچ گیا۔رواں موسم سرماکے دوران ماتاویشنودیوی کابنیادی کیمپ کٹرہ ،جموں کے مقابلے میں گرم رہا کیونکہ گذشتہ دنوں کٹرہ میں درجہ حرارت 9.5تھاجبکہ جموں میں 7.2 ڈگری سیلیس تھا ۔ترجمان نے کہاکہ جموں سرینگر قومی شاہراہ پر واقع قصبہ بانہال خطہ کاسردگرین علاقہ ریکارڈ کیاگیاجہاں رات کا درجہ حرارت 0.2ڈگری سیلیس ریکارڈ کیاگیا۔
دھرم پال فقیرکی عزت افزائی کیلئے تقریب
جموں//مشہورپنجابی گلوکار دھرم پال فقیر کوچندی رام والی پوریاایوارڈسے سرفرازکرنے اورچندی رام والی پوریاکوخراج عقیدت پیش کرنے کی غرض سے بھارت کے بٹوالز کی جانب سے نروال پائیں ستواری میں ایک اہم تقریب کاانعقاد کیاگیا۔والی پوریابٹوال برادری کے لئے فخرامتیاز ہیں اورانہوں نے اپنی گلوکاری سے پنجاب کی موسیقی کو بلندی کی نئی راہوں پر گامزن کیا ۔گیان چندسندھو اس موقعہ پر مہمان خصوصی تھے۔تنظیم کے جنرل سیکریٹری آرایل کیتھ نے اس موقعہ پر اپنی تقریرمیں کہاکہ 1947ء میں ملک کی تقسیم کے بعدپاکستان کے ضلع لائل پور سے دوہیرے پنجاب والی پوریاتھے جنھوں نے گلوکاری کافن اختیار کیااوراس میں اپنے کمال کوپہونچے ۔چندی رام والی پوریاکیتھ خاندان کے چشم وچراغ تھے۔ نامورگلوکارسومناتھ پریمی نے اس موقعہ پر چندی را م والی پاری کے گیت گاکر سامعین کے د ل موہ لیے۔
کرگل کیلئے جنوری 2018 کے پہلے ہفتے سے
جموں //جموں کشمیر قانون ساز کونسل کے چئیر مین حاجی عنایت علی نے سول انتظامیہ ، پولیس اور ہوابازی کے حکام کے ساتھ ایک میٹنگ کے دوران کرگل ضلع کیلئے موسمِ سرما کے دوران اے این ۔ 32 کوئیریر سروس چلائے جانے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا ۔ میٹنگ میں ایم ایل اے زانسکار سید محمد باقر رضوی ، ایم ایل اے کرگل اصغر علی کربلائی ، سی ای سی کاچو احمد علی خان ، صوبائی کمشنر جموں ایم کے بھنڈاری ، ڈائریکٹر ائیر پورٹس ڈی کے گوتم ، کمشنر شہری ہوا بازی سنیل کھنک کے علاوہ کئی دیگر افسران بھی موجود تھے ۔ میٹنگ میں موسمِ سرما کے دوران کرگل کیلئے یہ اہم سروس خوش اسلوبی سے چلانے کیلئے کئے جا رہے انتظامات کو زیر بحث لایا گیا اور متعلقین نے اپنی اپنی تجاویز سامنے رکھی ۔ اس موقعہ پر ائیر فورس حکام نے جانکاری دی کہ یہ خدمت اگلے برس جنوری کے پہلے ہفتے سے شروع کی جائے گی اور اس حوالے سے تمام لازمی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں ۔ چئیر مین نے متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ وہ بہتر آپسی تال میل بنا کر اس بات کو یقینی بنائیں کہ اس کوئیریر سروس میں کوئی بھی دقت سامنے نہ آئے ۔ چئیر مین نے متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ وہ سرینگر اور جموں ہوائی اڈوں پر مسافروں کیلئے بہتر سے بہتر سہولیات دستیاب رکھیں ۔
کے اے ایس امتحان کانتیجہ
مینڈھرکے مقبول بجاڑسمیت5نوجوان کامیاب
جموں//مقبول احمدبجاڑولدمحمدایوب ساکن کالابن تحصیل مینڈھر نے 1268نمبرات کے ساتھ کے اے ایس امتحان میں ایس ٹی زمرے کے تحت کامیابی حاصل کی ہے۔مقبول احمد نے ابتدائی تعلیم مقصودمیموریل اکیڈمی کالابن مینڈھر، سکینڈری سکول کی تعلیم کے بی پبلک سکول جموں، گریجویشن جی جی ایم سائنس کالج جموں ،پی جی جیولوجی جموں یونیورسٹی سے کی ۔سادیہ احمد دخترراناظہوراحمدساکن کالابن مینڈھر نے بھی 1305.67نمبرات کے ساتھ کے اے ایس امتحان میں کامیابی حاصل کی ہے ۔سادیہ نے سکینڈری سکول کی تعلیم کے بی پبلک سکول ،بی ٹیک اورایم ٹیک باباغلام بادشاہ یونیورسٹی راجوری سے حاصل کی۔سمیت کمارولدہربنس لال ساکن گوہلد مینڈھر،شہبازولدصغیرحسین ساکن مینڈھر،سیدساحل علی ولدمنیرحسین شاہ ساکن گوہلد مینڈھرنے کے اے ایس امتحان میں کامیابی حاصل کی ہے۔