بھدرواہ/طاہر ندیم خان /لوگوں خصوصاً دور دراز علاقہ کے لوگوں کو ڈیجیٹل میڈیم سے محفوظ بیکنگ عمل آوری کی جانکاری دینے کے لئے ایچ ڈی ایف سی بینک نے ’’ڈیجی دھن یاترا ‘‘ کے تحت ڈوڈہ میں 5روزہ بیداری کیمپ کا اہتمام کیا ۔اس موقعہ پر اے سی آر ڈوڈہ طارق نائیک مہمان خصوصی تھے جبکہ ڈپٹی ایس پی ہیڈکوارٹرز ڈوڈہ افتخار احمد مہمان ذی وقار تھے۔تقریب کے دوران اے سی آر ڈوڈہ اور ڈپٹی ایس پی ہیڈ کوارٹرز ڈوڈہ نے برانچ منیجر ڈوڈہ کامران نہرو کے ہمراہ ایک ڈیجیٹل وین کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا، جو ضلع کے مختلف علاقوں سے گُذر کر لوگوں کو نیٹ بینکنگ ، موبائیل ائیپس ،اے ٹی ایموں میںٹرینزیکشن ،ڈیبٹ /کریڈٹ کارڈوں کا استعمال کرکے محفوظ بینکنگ کی جانکاری دی ۔بینک کے برانچ منیجر نے بیداری مہم کے تفااصیل دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے عام لوگوں کو ڈیجیٹل میڈیم سے محفوظ بیکنگ عمل آوری کی جانکاری دینے کے اس بیداری مہم کا اہتمام کیا ۔اس موقعہ پر اے سی آر ڈوڈہ طارق نائیک نے ایچ ڈی ایف سی بینک کی جانب سے اس مہم کی سراہنا کرتے ہوئے کہا کہ یہ اپنی نوعیت کی پہلی پہل ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے عام لوگوں کو اپنے آپ کو دھوکہ دہی سے محفوظ رکھنے میں مدد ملے گی۔ ڈپٹی ایس پی ہیڈکوارٹرز ڈوڈہ افتخار احمدنے کہا کہ ایچ ڈی ایف سی کی جانب سے گاہکوں کو محفوظ بینکنگ اور رسک منیجمنٹ کی جانکاری دینا قابل ستائش ہے۔ایچ ڈی ایف سی بینک اہلکاروں کے علاوہ اس موقعہ پر شامل لوگوں میں عمران الحق ،انجم حُسین، جاوید اقبال،رنجیت سنگھ ۔ ایس ایچ او ڈوڈہ منجیت سنگھ کے علاوہ بھاری تعداد میں لوگ شامل تھے۔