امڈوڈہ// بھدرواہ کے سرتنگل میں بھدرواہ پولیس کی جانب سے ایک پولیس۔ پبلک اجلاس کا انعقاد کیا گیا ۔اجلاس میں ایس ایس پی دوڈہ محمد شبیر نے ایس پی بھدرواہ راجندر سنگھ ، ایس ڈی پی او بھدرواہ برجیش شرما ،ایس ایچ او بھدرواہ انسپکٹر منیر احمد خان اور انچارج پولیس پوسٹ تھنالہ ایس آئی خلیل احمد نے شرکت کی۔اجلاس کا مقصد پولیس۔ عوام کے رشتوں کو مستحکم بنانا تھا ،جس میں علاقہ کے کافی لوگوں بشمول سرپنچوں ،پنچوں ،سوماجی و سیاسی تنظیموں کے ممبران نے شرکت کی۔اجلاس میں شرکت کرنے والوں میں ریٹائرڈ زیڈ ای او ھنیشام منہاس، پی ڈی پی ورکر شوکت حُسین پیر، علی محمد بھٹ۔سرتاج احمد، ہاشم دین،ارشاد احمد، خزان سنگھ، شکور احمد،عبدل رشید، ستیش کمار،سُریش کمار،رومیش چندر ودیگران شامل تھے۔اجلاس کے دوران شرکا نے اپنے مسائل پیش کئے،جن میں شراخی سے تھنالہ تک کا لنک روڈ تعمیر کرنا، موسم سرما کے دوران بغیر کسی خلل کے بجلی اور پانی کی سپلائی مہیا کرنے،سرتنگل میں نیا پولیس اسٹیشن کھولنا وغیرہ شامل ہیں۔ شرکا کو یقین دلایا گیا کہ انکے مطالبات متعلقہ محکموں کے ساتھ اُٹھائی جائیں گے تاکہ انکا فوری حل ہو سکے جبکہ محکمہ پولیس سے متعلق مسائل کو ترجیحی ٰبنیادوںپر حل کرنے کی یقین دہانی کی گئی۔اس موقعہ پر سرتنگل میں ایک مدرسہ کے سٹاف و بچوں کے درمیان تنادلہ خیال بھی کیا گیا ۔انہیں مدرسہ میں مذہبی تعلیم کے علاوہ نزدیکی سرکاری سکول میں این سی ای آر ٹی کتابوں کا مطالعہ کرنے کی بھی صلاح دی گئی۔اجلاس کے دوران شرکا کو پولیس کے ہاتھ مظبوط و مستحکم بنانے پر زور دیا گیا تاکہ سماج سے منشیات ،مویشیوں کی سمگلنگ، ناجائز شراب کے کاروبار ،جنگلاتی پیداوار کے ناجائز استعمال کی بدعت کو اکھاڑ پھینکا دیا جا سکے۔.شرکا کو اس موقعہ پر یقین دلایا گیا کہ ڈوڈہ پولیس سماج سے جرائم کاخاتمہ کرنے میں کوشاں ہے۔علاوہ ازیں شرکا کو علاقہ میں امن و امان اور آپسی بھائی چارہ برقرار رکھنے کی اپیل کی گئی ۔اس موقعہ پر ایس ایس پی ڈوڈہ محمد شبیر نے پولیس اسٹیشن بھدرواہ میں التوا میں پڑے جرائم کے کیسوںکی کیفیت کا بھی جائزہ لیا ۔اس موقعہ پر مفرور، گمشدہ افراد کے معاملات کا فوری طور سے نپٹارہ کرنے کیلئے ضروری ہدایات بھی دئے گئے۔.