کپوارہ/اشرف چرا غ /کپوارہ قصبہ میںجگہ جگہ گندگی کے ڈھیر پائے جارہے ہیں اور صفائی کا فقدان ہے ۔قصبہ کے اہم گلی کوچو ں اور سڑکو ں پر گندگی کے ڈھیر جمع ہیں اور یہ سلسلہ کافی دیر سے چلا آ رہاہے ۔مقامی لوگو ں کا کہنا ہے کہ کپوارہ قصبہ ضلعی ہیڈ کوارٹربھی ہے لیکن اس کی صفائی ستھرائی کی طرف انتظامیہ توجہ نہیں دیتی ہے۔لوگو ں کا کہنا ہے کہ قصبہ میں صفائی کا فقدان اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ ریگی پورہ کے مقام پر قدیم پل پر گندگی کے ڈھیر جمع کئے گئے ہیں اور پورے قصبہ کا فضلہ یہا ں پر جمع ہے ۔لوگو ں نے بتا یا کہ جہاں گندگی کے یہ ڈھیرپائے جارہے ہیں وہاں دن بھر مویشوں کے علاوہ آوارہ کتیاپنا ڈھیرہ جماتے ہیں اور اس پل سے گزرنے والے راہگیرو ں کو عبور و مرور میں سخت مشکلات پیش آتی ہیں ۔لوگو ں نے میونسپل کمیٹی کی بے حسی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ضلع ترقیاتی کمشنر کپوارہ سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور کپوارہ قصبہ کو صاف و شفاف رکھنے کی طرف توجہ دیں ۔