سرینگر//پردیش کانگریس نے سرکار کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ عوام کو در کار بنیادی ضروریات فراہم کر نے میں پوری طرح ناکام ہوئی ہے جبکہ بجلی کی عدم دستیابی کے سبب ریاست عوام کے مشکلات میں مزید اضافہ ہوا ہے ۔پردیش کانگریس کے صدر غلام احمد میر نے کھنہ بل اننت ناگ میں کارکنوں کی ایک میٹنگ سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ موجودہ ریاستی سر کار نے عوام کے تئیں غیر منصفانہ سلوک روا رکھا ہے اور سر کار کی غلط پالسیوں کی وجہ سے ہی ریاست کے تینوں خطوں میں عوام کو مشکلات درپیش ہیں۔انہوں نے کہا کہ وادی کشمیر میں شدید سردی ہونے کے باوجود سرکار لوگوں کو بنیادی ضروریات فراہم کر نے میں ناکام ہے اور بجلی کی عدم فراہمی سے لوگوں کو دقتوں کا سامنا ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ دن دور نہیں جب ریاستی عوام اس ناجائز اتحاد کے خلاف اپنا ووٹ استعمال کر کے انہیں نکال باہر کریں گے ۔