سرینگر// سنگباز دوشیزہ کی زندگی پر بننے والی فلم’’ہوپ سولو‘‘ شروع ہونے سے قبل ہی تنازعہ کی شکار ہوگئی ہے،جبکہ کشمیر کی پہلی خواتین فٹ بال کوچ نے سرینگر میں احتجاج کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ یہ فلم کشمیر کی حقیقت پر مبنی نہیں ہے۔ وادی میں امسال طلاب کے احتجاجی مظاہروں کے بیچ طالبات بھی سنگبازی کا حصہ بنی،جبکہ24 اپریل کو فورسز پر سنگبازی کرتی ہوئی افشاں عاشق نامی ایک طالبہ کی نقاب پوش تصویر سماجی میڈیا پر گشت کرتی رہی۔زنانہ کالج سرینگر میں بچلرس کی ڈگری میں زیر تعلیم یہ طالبہ نوجوان لرکیوں کو فٹ بال کی تربیت بھی فرہم کرتی ہے۔ تصویر عام ہونے سے وہ بہت جلد منظر عام پر آئی۔افشاں عاشق،جس کا خوب بھارت کیلئے بین الاقوامی سطح پر کھیلنا ہے،حال ہی میں دہلی میں وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ سے حال ہی میں چیف منسٹرس11زنانہ فٹ بال ٹیم کے ہمراہ ملاقی ہوئی۔اس دوران افشاں پر فلم بن رہی ہے،جو کہ آئندہ سال مکمل ہوگی،جبکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس فلم کیلئے وزیر اعلیٰ جموں کشمیر اور مرکزی وزیر داخلہ کا تعاون بھی حاسل ہیں۔ یہ فلم مشہور بالی ووڈ اداکار گلشن گرور اور انکے بیٹے سنجے گرور بنا رہے ہیں۔معلوم ہوا ہے کہ اس فلم کا نام مشہور امریکی فٹ بال گول کیپر’’ہوپ سولو‘‘ کے نام پر رکھا گیا ہے،کیونکہ افشاں کا کہنا بھی ہے کہ ہوپ سولو انکی رول ماڈل ہیں۔اس دوران وادی کی پہلی خواتین فٹ بال کوچ ادیہ نگہت نے اس فلم پر سوالیہ نشان لگایا ہے۔نادیہ نے منگل کو سرینگر کی پریس کالونی میں احتجاج کرتے ہوئے آنے والی والی اس فلم کے مواد کو کشمیر کی حقیقت کے برعکس قرار دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ فلمسازوں نے انہیں بھی اس فلم کا حصہ بننے کیلئے رابطہ قائم کیا تھا،جو کہ کشمیر کی فٹ بالر افشان عاشق پر بنائی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا’’ مجھ سے بھی فلمسازوں نے رابطہ قائم کیا تھا،تاکہ میں بھی اس پروجیکٹ کا حصہ بنو،اور افشاں کی زندگی پر میری اکیڈمی میں وہ فلم کی عکاسی کرنا چاہتے تھے۔وہ چاہتے تھے کہ میں اور میری اکیڈمی کے کھلاڑی فلم کا حصہ بنے،اور جب میں نے اس فلم کی کہانی مانگی اور اس کو پڑ لیا،تو میں نے اس کے مواد کو مکمل طور پر ڈرامہ سازی اور کشمیر سے مبرا پایا‘‘۔نادیہ نے مزید کہا کہ فلمساز میری اکیڈمی اور کھلاڑیوں کو بھی شامل کرنا چاہتے تھے،تاہم کہانی پڑ کر میں نے اس کو دوٹوک الفاظ میں مسترد کیا۔انوہں نے کہا کہ میں اپنا نام ان فلموں میں نہیں دیکھنا چاہتی ہو،جو کشمیر کی حقیقت کے برعکس صورتحال کی عکاسی کرنا چاہتی ہے۔انہوں نے کہا کہ کہانی پڑ کر مجھے ایسا لگا کہ انہوں نے کشمیر کی روزمرہ کی صورتحال کو بد مزگی کے ساتھ پیش کیا ہے،اور اس سے وادی کی شبیہ خراب ہوگی۔انہوں نے کہا کہ میں نے فلمسازوں اور جموں کشمیر فٹ بال ایسو سی ایشن کو اپنے فیصلے سے بھی آگاہ کیا۔نادیہ نے کہا’’میں نے فلمسازوں کو دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ میں اپنی فٹ بال اکیڈمی اور کھلاڑیوں کی عکاسی کرنے کی اجازت نہیں دونگی،اور اس سلسلے میں جموں کشمیرایف ائے اور سپورٹس کونسل کے سیکریٹری وحید الرحمان پرہ کو بھی آگاہ کیا۔جب نامہ نگاروں نے ان سے حال ہی میں چیف منسٹر11کا حصہ بننے اور دہلی میں وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ سے ملاقی ہونے سے متعلق سوال پوچھا تو انوہں نے کہا’’ میں ایک فٹ بال کھلاڑی ہو اور مجھے سیاست کے ساتھ سروکار نہیں ہے۔انہوںنے کہا میں جہاں بھی جاتی ہو میں ان سے کہیی ہو کہ ہمیں صرف کھیلنا چاہے اور سیاست کو یک طرف کرنا چاہے۔نادیہ نے کہا ’’ وزیر داخلہ سے ملنا ہمارے دورے کا حصہ تھا اور ہم نے اس دوران سیاست پر تبادلہ خیال نہیں کیا،تاہم اس فلم میں کشمیر کی حقیقت کو مکمل طور پر غلط شکل دی گئی ہے‘‘۔اس سلسلے میں جب جموں کشمیر ایف ائے کے جنرل سیکریٹری ایس ائے حمید سے رابطہ قائم کیا گیا تو انہوںنے کہا’’ ہمیں بھی یہ اطلاع میڈیا کے ذریعے موصول ہوئی،جو کہ فلمسازوں سے رابطہ نمبرات کی تلاش میں تھے،تاہم تاہنوز ہمیں فلم کے بارے میں کوئی بھی انفارمیشن نہیں ہے اور نہ ہی اس سے منسلک لوگوں کی۔
فٹ بال کھلاڑی پر بننے والی فلم ’ہوپ سولو‘ پر تنازعہ

Contents
بلال فرقانی

Leave a Comment