سرینگر//ضلع ترقیاتی کمشنر سرینگر ڈاکٹر سید عابد رشید شاہ نے کل شہر سرینگر کے تاریخی پائین شہر کا تفصیلی دورہ کیا۔ترقیاتی کمشنر نے نوہٹہ اور اس کے ملحقہ علاقوں کا دورہ کرکے وہاں موجود صورتحال کاجائزہ لیا۔حالیہ برسوں میں کسی ترقیاتی کمشنر کا یہ اس طرح کا پہلا دورہ ہے۔ترقیاتی کمشنر نے تاریخی جامع مسجد کا بھی دورہ کیا۔انہوںنے بات چیت کی جنہوں نے ترقیاتی کمشنر کو علاقے میں امن اور ترقی کی اہمیت کے بارے میں اپنے تحفظات کے بارے میں آگاہ کیا۔نمائندوں نے ترقیاتی کمشنر کو کئی مشکلات اورمعاملات کے بارے میں آگاہ کرکے ان مسائل کے ازالہ کے لئے زوردیاجن میں کئی ترقیاتی کاموں کی عمل آوری بھی شامل ہے۔ترقیاتی کمشنر نے کہا کہ تاریخی شہر خاص کی ضلع سرینگر میں ایک خاص اہمیت حاصل ہے اورضلع انتظامیہ کی طرف سے اس کی ترقی کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے۔انہوںنے عوامی نمائندوں کی طرف سے اُبھارے گئے کئی معاملات کو موقعہ پر ہی نمٹانے کے احکامات صادر کئے۔مقامی عوامی نمائندوں نے ترقیاتی کمشنروں کے شہر خاص کے اس دورے کی کافی سراہنا کی۔اس موقعہ پر ترقیاتی کمشنرنے گوجوارہ چوک میں آگ سے متاثرہ دکانوں کا بھی دورہ کیا تاکہ متاثرین کو مناسب ریلیف فراہم کی جاسکے۔ترقیاتی کمشنرنے خانقاہ معلی زیارت گاہ کا بھی دورہ کیا اوروہاں آتشزدگی کے بعد شروع کئے گئے بحالی کے کام کاجائزہ لیا۔