لال چوک میں ٹیکسٹائل سٹور پر جرمانہ عائد
الیکٹرک کمبل کے لئے اضافی قیمت وصولنے کا شاخسانہ
سرینگر//محکمہ لیگل میٹرولاجی سرینگر کو شہر کے ایک شہری کی طرف سے لالچوک میں قائم ایک سٹور کے خلاف زیل الیکٹرک کمبل کے لئے اضافی قیمت وصول کرنے کی شکایت موصول ہوئی۔شکایت کنندہ کی طرف سے کمبل کے لئے 3000روپے وصول کئے گئے تھے جب کہ اس کی اصل قیمت صرف 2600 روپے تھی گو کہ سٹور کی طرف سے یہ دعویٰ کیا گیا کہ کمبل پرانے سٹاک کا تھا اور جی ایس ٹی ایکٹ کے نفاذ کے بعد قیمت میں اضافہ کیا گیا تھا۔تاہم محکمہ لیگل میٹرولاجی سرینگر نے سٹور کو غیر فروخت شدہ سٹاک کے لئے جی ایس ٹی قواعد کو نظر انداز کرنے کا ذمہ دار ٹھہرایا جس کے بعد اُس پر 5000روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا۔
کرسوراجباغ میں چور سرگرم، رات کے دوران گاڑیوں کی توڑ پھوڑ
سرینگر// راجباغ علاقے میں دوران شب نقب زنوں نے گھروں کے باہر کھڑی کچھ گاڑیوں کے شیشے توڑ کران میں موجود بیٹری ،میوزک سسٹم اورقیمتی سامان اڑا لیا جسکی وجہ سے علاقے میں تشویش کی لہر دوڈ گئی ۔کر سو راجباغ میں دوران شب نقب زنوں نے کبیر لین میں کھڑی ایک داکٹر کی نجی گاڑی کا شیشہ توڈ کر اس میں سے بیٹری اور دیگر کچھ سامان چوری کر لیا ۔ایس ایم ایچ ایس اسپتال میں تعینات ڈاکٹر نے بتایا کہ میں نے اپنے گھر سے باہر نذدیکی کوچے کبر لین میں اپنی گاڈی پارک کی تھی اور میں جب صبح گاڈی کے پاس گیا تو میں وہاں یہ دیکھ کر حیران رہ گیا کہ میری گاڈی کا ایک شیشہ ٹو ٹا ہو ا تھا ۔انہوں نے کہا کہ میری گاڈی سے نقب زنوں نے بیٹری اور دیگر کچھ سامان بھی چوری کیا ہوا تھا ۔ڈاکٹر نے مذید بتایا کہ اس سے کچھ دن پہلے اسی لین میں کھڑی ایک آئی 10کا شیشہ توڈ کر اس میں سے تقریباً 60000روپے کا میوزک سسٹم چوری ہوا ۔