مہور//گلاب گڑھ کے عوام نے دور دراز علاقہ موضع کانتھی تحصیل ٹھورو (گلاب گڑھ)ضلع ریاسی کے محمد اشرف ولد عبدالرشید لسرے کو کے اے ایس کیلئے منتخب ہونے پر مسرت کا اظہار کیا ہے۔اشرف نے ابتدائی تعلیم گورنمنٹ مڈل سکول کانتھی سے پاس کرنے کے بعد مڈل کلاس کا امتحان پیر پنچال پبلک سکول مہور سے پاس کیا اور اسکے بعد بی ایس سی گی گی ایم سائنس کالج جموں سے پاس کرنے کے بعد ڈاکٹر بی آر امبید کر یونیورسٹی آگرہ سے ایم ایس سی زالوجی کیا ہے اور اس کے بعد سماجی مفاد کے لئے مختلف این جی اوز کے ساتھ کام کیا ۔اسے ابتدا سے ہی سماجی کاموں میں دلچسپی تھی۔2014 میں اشرف محکمہ مال میں بطور پٹواری تعینات ہوا ،جہاں پر اس نے اپنے فرائض انجام دیتے ہوئے سول سروس امتحان کی تیاری بھی جاری رکھی اور گذشتہ روز اعلان شدہ کے اے ایس فہرست میں شامل ہے۔ ریاسی کے عوام خصوصاً مہور کے لوگوں نے اسے کے اے ایس کیلئے منتخب ہونے پر خوشی کا اظہار کیا۔