کنگن//کنگن پولیس نے تین شادی شدہ خواتین اور ایک نابالغ لڑکے کو بازیاب کرکے لواحقین کے حوالے کردیا ۔پولیس ذرائع سے کشمیر عظمیٰ کوملی تفصیلات کے مطابق چالیس سالہ سکینہ بیگم زوجہ عبدالرشید گکھڑ ساکن مرگنڈ کنگن 18.8.2010کو اچانک لاپتہ ہوگئی تھی جس کے بعد لواحقین نے پولیس میں اسکی گمشدگی کے بارے میں ایک رپورٹ درج کرائی ۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ پولیس نے مذکورہ خاتون کو 4.12.2017کو زکورہ سے برآمد کرکے لواحقین کے حوالے کردیا ۔پولیس ذرائع کے مطابق چودہ سالہ عرفان احمد کالس ولد نظیر احمد کالس ساکن گوجر پتی پرنگ کنگن 15.11.2017کو اچانک لاپتہ ہوگیا تھا جس کے بعد لواحقین نے اس سلسلے میں کنگن پولیس میں ایک گمشدگی کی رپورٹ درج کرائی ۔پولیس نے مذکورہ نوجوا ن کو 18.12.2017کو جموں سے برآمد کرکے لواحقین کے سپرد کیا جبکہ 35سالہ پروینہ بیگم زوجہ عبدالواحد مروی کھٹانہ ساکن کالا کوٹ راجوری جو ہاین پالپورہ کنگن سے 28.11.2014کو لاپتہ ہوگئی تھی جس کے بعد لواحقین نے پولیس میں اسکی گمشدگی کے بارے میں ایک رپورٹ درج کرائی تھی ۔پولیس ذرائع کے مطابق مذکورہ خاتون کو سملر بانڈی پورہ سے برآمد کرکے لواحقین کے حوالے کردیا ۔پولیس ذرائع کے مطابق رفیقہ زوجہ فیاض احمد میر ساکن لری پرنگ کنگن 14.12.2017کو اچانک لاپتہ ہوگئی تھی ۔پولیس نے خاتون کو تلاش کرنے کے بعد 18.12.2017کو زیارت شریف دستگیر صاحب سے برآمد کرکے لواحقین کے حوالے کردیا۔ایس ایچ او پولیس سٹیشن کنگن منظور احمد میر نے اسکی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ تین شادی شدہ خواتین اور ایک نابالغ لڑکے کو پولیس نے مختلف مقامات سے بازیاب کرکے لواحقین کے حوالے کردیا۔