کپوارہ// ڈپٹی کمشنر کپوارہ کے مطابق مژھل اورٹنگڈار کے لوگوں کے لئے ہیلی کاپٹر سروس اس ماہ کی 25تاریخ سے آغاز کیا جارہا ہے جو ڈسٹرکٹ پولیس لائینز کپوارہ سے ٹنگڈار اورمژھل کے لئے اڑان بھرے گا۔ خواہشمند سواریوں کو ڈسٹرکٹ پنچایت آفیسر کپوارہ اوراسسٹنٹ لیبر کمشنر کپوارہ کو بطور نوڈل آفیسر نامزد کیا گیا ہے۔اپنی سیٹیںبُک کرنے اور سفری ٹکٹ حاصل کرنے کے لئے متعلقہ آفیسروں کے ساتھ مقررہ وقت پر رابطہ قائم کرنے کے لئے کہا گیا ہے۔