سرینگر //فوج نے بدھ کو بادامی باغ چھاﺅنی میں ایک تقریب کے دوران اپنے اُن اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا جو 11 دسمبر کو بانڈی پورہ کے گریز سیکٹر میں برفانی تودے کے نیچے دب کرہلاک ہو گئے۔ بادامی باغ میں ایک تقریب کے دوران لفٹننٹ جنرل جے ایس سندھو نے ان اہلکاروں کوافسروں اور جوانوں کے ساتھ مل کر خراج عقیدت پیش کیا۔ اس موقعہ پر سیول انتظامیہ کے اعلیٰ افسروں نے بھی ان اہلکاروںکو خراج پیش کیا۔