سرینگر//سنٹرل یونیورسٹی میں کل ڈائریکٹیوریٹ آف سٹوڈنٹس ویلفیر نے دور درشن کیندر سرینگر کے اشتراک سے تمل زبان پر ایک روزہ ٹریننگ پروگرام کا انعقاد کیا ۔اس موقعہ پر یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر معراج الدین میر نے کہا کہ بھارت میں مختلف مذاہب ،کلچر اور مختلف زبانیں بولنے والے لوگ ایک ساتھ مل جھل کر رہتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ تمل ناڈو ایک امن پسند ریاست ہے اور آج کا یہ پروگرام طلباء کو ریاست جموں و کشمیر کے کلچر پر تامل ناڈو کے اپنے ہم منصبوں کے ساتھ تبادلہ خیال کرنے کا موقعہ ملے گا۔اس موقعہ پر رجسٹرا محمد افضل زرگر نے کہا کہ سنٹرل یونیورسٹی کے طلباء کا ایک وفد تامل ناڈو بھیجا جائے گا جہاں وہ ریاست جموں و کشمیر کے کلچر اور تمدن کا اظہار کریں گے ۔اس سے قبل ڈین سٹوڈنٹس ویلفیر ڈاکٹر فیاض احمد نکہ نے مہمانوں کا استقبال کیا اور ٹریننگ پروگرام کے حوالے سے جانکاری دی