سرینگر//سرینگر میں پولیس نے منشیات کے خلاف اپنی کاروائی جاری رکھتے ہوئے 4سمگلروں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں منشیات ضبط کی ۔پولیس سٹیشن بٹہ مالو نے کارروائی کرتے ہوئے اعجاز احمد خان ساکن دیاروانی ،یاصر احمد پندوساکن فردوس آباد بٹہ مالو ،عابد شکیل میر ساکن ڈل حسن یاراور مجید اقبال خان ساکن باران پتھر کو گرفتار کر کے اُن کی تحویل سے 1215 بوتلیںکوڈین ضبط کیں۔پولیس نے ان کے خلاف کیس اندراج کرکے تحقیقات شروع کی۔