شاہنواز چودھری گورنر کیساتھ ملاقی

Kashmir Uzma News Desk
1 Min Read
 جموں//جموں و کشمیر پردیس کانگریس کمیٹی کے سیکرٹری شاہنواز چودھری نے راج بھون میں گورنر این این ووہر ا کے ساتھ ملاقات کی۔اس دوران انہوں نے گورنر کو ریاست میں ابھرتی ہوئی سماجی، سیاسی اور اقتصادی صورتحال کے حوالے سے پارٹی کے نکتہ نظر سے آگاہ کیا۔ انہوں نے ریاست میں پنچایتی اور بلدیاتی اداروں کے انتخابات منعقد کرانے کی ضرورت پر بھی زور دیا تاکہ جمہوری ادارے نچلی سطح پر کام کرسکیں۔گورنر نے شہنواز چودھری پر زور دیا کہ وہ ریاست میں جمہوری اداروں کے کام کاج کو تقویت بخشنے اور آپسی رواداری اور اخوت کے اقدار کو آگے لے جانے کے لئے اپنا کام جاری رکھیں۔اس دوران شاہنوازچوہدری نے گوجری اورپہاڑی زبانوں کوتعلیمی نصاب میں شامل کرنے اورگوجروں کوہراساں کرنے کے واقعات کانوٹس لینے کامطالبہ کیا۔انہوں نے کہاکہ گوجربکروال طبقے کے لوگوں کاملک کی ترقی اورامن میں اہم رول رہاہے ۔اس دوران گورنرموصوف نے مطالبات پرسنجیدگی سے غورکرنے کی یقین دہانی کرائی۔
 
Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *