جموں//انڈین ریزرو پولیس IRPکی جانب سے آرمڈ پولیس کمپلیکس چھنی ہمت میں شجر کاری مہم کا اہتمام کیا گیا ۔ آئی جی پی آرمڈ/آئی آر پی جموں زون اے ایس وٹالی اس موقعہ پر مہمان خصوصی کے طور پر موجود تھے جنہوں نے ایک پودا لگا کر مہم کا آغاز کیا۔ اسم مہم کے تحت کمانڈو ٹریننگ سنٹر سنجواں میں مختلف اقسام کے 600پودے لگائے گئے جس میں پھلدار پودے بھی شامل ہیں۔ اس مہم کا مقصد ہریالی کو فروغ دینا ہے ۔ ڈی آئی جی آرمڈ پولیس/آئی آر پی جموں رینج وجے کمار بھی تقریب میں موجود تھے۔ وٹالی نے اس موقعہ پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے بگڑتے ہوئے ماحولیاتی توازن پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اس کا واحد حل شجر کاری ہے ، ماحولیاتی توازن کو برقرار رکھنے کے لئے زیادہ سے زیادہ تعداد میں پودے لگائے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ جنگلات کی بے دریغ کٹائی سے مسائل الجھتے جا رہے ہیں، ماحول پر برا اثر پڑ رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حیاتیات اور نباتات کی بقا کے لئے خستہ حال جنگلات کو پھر سے سر سبز و شاداب بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔