رام بن//دھرم کنڈ میں آج ایس ایس بی 14بٹالین کی یونٹ نے 54ویں سالگرہ منایا ۔اس موقعہ پر پروگرام میں پریا ورما شرما کمانذڈنٹ آفیسر نے خطا ب کیا اور اس پروگرام میں موجود یونٹ کے نوجوانوں کو اور ان کے گھر والوں کو مبارک با ددی ۔ انہوں نے اس موقعہ پر نوجوانوں سے کہا کہ وہ ایماندار ی اور دیانتداری سے اپنی ڈیوٹی کو انجام دیں اور عوام کے ساتھ بہتر تعلقات قائم رکھیں ۔ انہوں نے اس موقعہ پر نوجوانوں سے کہا کہ وہ قوم مخالف عناصر پر کڑی نظر رکھیں ۔اس موقعہ پر کھیل کود کا پروگرام بھی کرایا گیا ۔