کشتواڑ//فوج کی جانب سے کشتواڑ ضلع کے مغل میدان میں بدھ کے روز مصوری مقابلہ کا انعقاد کیا گیا ۔فوج کی یہ کوشش نوجوانوں میں تخلیقی ذہانت کو فروغ دینے اور انہیں اپنی تخلیق کا مظاہرہ کرنے کے لئے ایک پلیٹ فارم مہیا کرنے کے مقصد سے منعقد کی گئی تھی۔ان نوجوان طلاب نے ’’مائی انڈیا ‘‘ حب الوطنی کے جذبہ کے تحت کے موضوع پر اپنے تخلیق کا مظاہرہ کیا۔بچوں کی تخلیق قابل ستائش تھی۔ تقریب کا اختتام انعامات کی تقسیم کاری کے ساتھ کیا گیا ۔مقامی لوگوں نے فوج کی جانب سے نوجوان ذہنوں کو اپنی تخلیق کا مظاہرہ کرنے میںاس پہل کی سراہنا کی۔