سرینگر//صوبائی کمشنر کشمیر بصیر احمدخان نے کل شہر سرینگر میں ٹریفک کی صورتحال کاجائز ہ لینے کے دوران ٹریفک کی بلا خلل نقل وحرکت میں حائل رکائوٹوں کو ہٹانے کے بارے میں وی سی لائوڈا،وی سی ایس ڈی اے اوایس ایس پی ٹریفک کے نے صوبائی کمشنر کو متعلقہ محکموں کی طف سے ٹریفک کی آمدورفت میں بہتری لانے کے لئے کئے جارہے اقدامات کے بارے میں جانکاری دی۔صوبائی کمشنر نے آفیسران کو حول اورقمرواری میں دو دن کے اندر اندر ڈِووائیڈرس تعمیر کرنے کی ہدایت دی تاکہ ٹریفک جامنگ کی بدعت پر قابو پایاجاسکے۔انہوں نے ایس ایم سی پر غیر قانونی طور قائم چھاپڑیوں کو ہٹانے کی بھی ہدایت دی۔بعد میں صوبائی کمشنر نے ٹریفک کی زمینی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے شہر سرینگر کا دورہ کیا۔اس دوران صوبائی کمشنر نے ایم اے روڈ پر کئی مقامات پر گاڑیوں کی پارکنگ کے اجازت نامے واپس لینے کی ہدایت دی کیوں کہ اس کی وجہ سے ٹریفک کی بلا خلل نقل وحرکت میں خلل پڑ جاتا ہے۔صوبائی کمشنر نے ریڈیو کشمیر کی عمارت کے باہر تعمیر ہورہے گریڈ سپریٹر کی پیش رفت کا معائنہ کیا اور پروجیکٹ کی مقررہ وقت میں تکمیل کو یقینی بنانے کے لئے تعمیراتی ایجنسی کو دوہرے شفٹوں میں کام کرنے کی ہدایت دی۔صوبائی کمشنر نے کرن نگر میں ٹریفک کی صورتحال کاجائزہ لیا اور آفیسران کو سڑک ہموار بنانے کی ہدایت دی تاکہ یہاں ٹریفک کی آمدورفت میں خلل نہ پڑے۔بعد میںصوبائی کمشنر نے پری محل کا دورہ کرکے وہاں روزانہ بنیادوں پر صفائی ستھرائی کا کام کرنے کی ہدایت دی۔