ایس آ ر او413 پر نظر ثانی اور کابینہ فیصلے کو عملانے کا مطالبہ
سرینگر //محکمہ مال کے چوکیداروںنے ایس آ ر او413 پر نظر ثانی اور کابینہ اجلاس میں ان کے حق میں لیے گئے فیصلہ کو عملانے کے مطالبے کو لیکرپریس کالونی میں احتجاج کیا ہے۔جموں وکشمیرچوکیداروں ایسو سی ایشن کے بینر تلے محکمہ مال میں کام کررہے چوکیدار پریس کالونی میں نمودار ہوئے اور انہوں نے اپنے مطالبات کے حق میں صدائے احتجاج بلند کیاہے۔ انہوںنے کہا کہ وہ محکمہ میںاس وقت پندرہ سو کی تنخواہ پر کام کررہے ہیں۔ انہوں نے ایس آ ر ائو413 پر نظر ثانی اور امسال سرکارکی طرف سے25 اکتوبر کے کابینہ اجلاس میں لیے گئے فیصلہ کو جلد از جلد عملانے کامطالبہ کیا ہے۔ انہوںنے یہ بھی کہا کہ سرکار نے ان کے حق میں پانچ ہزار روپے فراہم کرنے کااعلان کیا تھا اس کو بھی ابھی تک عملایا نہیں جارہا تھا۔ کافی دیر تک احتجاج کرنے کے بعد وہ پرامن طور منتشر ہو گئے۔(سی این ایس)