ادبی کنج کے زیراہتمام خصوصی ادبی نِشست

Kashmir Uzma News Desk
4 Min Read
 جموں //ادبی کُنج جموں کے زیر اہتمام ایک خصوُصی سب رنگ ادبی نِشست کا انعقاد ہوا۔جِس کی صدارت کے فرائض جانے ما نے بزرگ صحافی ،ادیب، شاعرو تنظیم کے چئیرمین آرشؔ دلموترہ نے سر انجام دئے۔جبکہ گوجری کے نامور شاعر سروَر چوہان حبیبؔ اور سرینگر سے تشریف لائے اُردو وکشمیری کے بزرگ شاعر بشیرؔ الحق مہمانانِ ذی وقار تھے۔ اِس نِشست کی نظامت کے فرائض تنظیم کے ادبی سیکرٹری بِشن داس خاکؔ نے انجام دِئے ۔ نِشست کا آغاز کرتے ہوئے چئیرمین آرشؔ دلموترہ نے خُدا پرماتما ،واہیگوروُ کا شُکر ادا کِیا کہ تنظیم کے صدر محترم چار روز قبل ایک حادثہ میں بال بال بچے۔اُس روزشام ساڑھے 6بجے کے قرب اندھیراہو چُکا تھا۔جب کِڈز ٰ سکول کے سامنے سڑک پار کرتے وقت اچانک ایک تیز رفتار موٹر سائیکل اُن سے ٹکرا کرفرار ہو گیا۔اوروہ سڑک پر مُنہ کے بل گرِگئے۔ جِنھیں فوری طور پرگورنمنٹ ہسپتال سروال پہونچایا گیا۔ جہاں اُن کا علاج معالجہ کرکے ڈاکٹروں نے گھر جانے اورآرام کرنے کا مشورہ دِیا۔اور اب تین روز کے بعد گھر میں آرام کرنے کی بجائے وہ ادبی کُنج کی ہفتہ وار نِشست میں شرکت کرنے کیلئے بھی پہونچ گئے ہیں۔خُدا کرے وہ جلد صحتیاب ہو جائیںاور اپنے روز مرّہ کے کام کاج کو معمول کے مطابق کر پائیں‘۔اِس کے بعد آج کی محفلِ مشاعرہ کا آغازگوجری کے نامور شاعر سروَر چوہان حبیبؔ کی ایک گوجری غزل ’پھُلّاں کی بہاراں ماںہوویں گا خوب دیدار تیرا‘ سے ہوُا۔ اِس ادبی دوَر میں غزل کے اُبھرتے ہوئے شاعربِشن داس خاکؔ کی ایک اُردوُ غزل  ’ آج پھِرا ِس زندگی کا ایک دِن کم ہوگیا، دو گھڑی کے واسطے خوشیوں کا عالم ہوگیا‘  پرسیرحاصل تنقید کرتے ہوئے غزل اور اسلوبِ غزل پر مفصّل روشنی ڈالی گئی۔ اِسی طرح دیگر شعراء نے بھی اپنا اپنا مختلف کلام پیش کرکے حاٖضرین کو محظوظ کِیا۔ اِس موقعہ پر ایک سُر مئی دوُر بھی ہوُا۔ جِس میں ریاست کے معروُف گلوکار چمن سگوچ اور وید اُپّل نے اپنی آواز کا جادوُ جگاتے ہوئے سامعین پر وجد سا طاری کردِیا۔ چمن سگوچ نے ڈوگری کے سرکردہ شاعر و گیٖت کار گیانیشور ؔکی ’بیہنتر چری گئے کھیتر توُں سُتّا ریہیا،  معروف غزل کواپنی ہی دھُن میں تیار کر کے اور وید اُّپل نے اپنے ابتدائی دوُر کا ایک ڈوگری گیٖت پیش کرکے اپنی سُر کا جادوُ جگایا۔اِس نشست میں شامل ہوئے شعراء کے اِسمائے گرامی اِس طرح ہیں:۔ آرشؔ دلموترہ، بشیر الحق۔ سروَر چوہان حبیٖبؔ، فوزیہ مُغل ضیاؔ، سنتوش نادانؔ، وید اُپّل، معصوم ؔکِشتواڑی،بِشن داس خاکؔ، راج ؔکمل، چمن سگوچ ، ، سنجیو کُمار، راجیو کُمار، اور شام طالبؔ۔ آخر میں تنظیم کے چیئرمین آرشؔ دلموترہ نے تمام حاضرین کو مطلع کِیا کہ نئے سال کی آمد کے استقبال میںادبی کُنج کی طرف سے 31دسمبر کے روز راج پورہ منگوتریاں پار ک کے قریب رونقؔ ہال میں شام تین بجے مشاعرے کی تقریب منعقد ہوگی۔ آج کی نِشست کا اِختتام حسب معمول آرشؔ دلموترہ کی طرف سے پیش کردہ شُکریہ کی تحریک سے ہوُا۔
 
Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *