عارضی ملازمین کاوفد وزیر اعلیٰ سے ملاقی

Kashmir Uzma News Desk
2 Min Read
 جموں/کنٹریکچول ملازمین کے ایک بڑے وفد نے یہاں وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کے ساتھ ملاقات کی۔ ان ملازمین نے ان کی نوکریوں کو باقاعدہ بنانے کے لئے ایک فعال اور موثر لائحہ عمل اختیار کرنے کے لئے وزیر اعلیٰ کا شکریہ ادا کیا۔وفد نے تیز تر بنیادوں پر ملازمین کے مشکلات کو حل کرنے کا وعدہ پور ا کرنے کے لئے وزیر اعلیٰ کی ستائش کی۔وزیر اعلیٰ نے وفد کو یقین دلایا کہ ان کی حکومت ابتدا ء سے ہی کنٹریکچول ملازمین کی مسائل سے باخبر ہے اور حکومت تب سے ہی انہیں مختلف قسم کی سہولیات دینے کیلئے سنجیدہ کوششیں کرتی آرہی ہے تاکہ حکومت پر ان کا اعتماد برقرار رہ سکیں۔محبوبہ مفتی نے ان ملازمین پر زور دیا کہ وہ مزید تن دہی اور لگن کے ساتھ کام کر کے عوام اور ریاست کی خدمت کو اپنا شعار بنائیں۔
 
 
 

 عارضی ملازمین نے جشن منایا

مستقلی کیلئے حکومت کے تئیں اظہارتشکر

جموں// حکومت کی طرف سے ڈیلی ویجروں،کیجول لیبرز اوردیگرعارضی ملازموں کومستقل بنانے کے پیش نظرآل جے اینڈکے کیجول لیبراینڈ ڈیلی ویجرس ایسوسی ایشن کے بینرتلے عارضی ملازمین نے جشن منایا۔ا س دوران مختلف محکموں کے عارضی ملازمین نے انہیںمستقل کرنے کے فیصلے کے لئے ریاستی سرکارخصوصی طورسے وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی ،چیف سیکریٹری اوروزیرخزانہ ڈاکٹرحسیب درابو کاشکریہ اداکیا۔
 
Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *