سرینگر//آل کشمیر بیکرس اینڈ کنفکشنرس ایسو سی ایشن کے نومنتخب زعماءکی حلف برادری کی تقریب ہوٹل لالہ رخ سرینگر میں منعقد ہوئی جس میں ایسو سی ایشن سے وابستہ تمام رجسٹرڈ ممبران نے شرکت کی ۔ اس موقعے پرایسو سی ایشن کے صدر عمر مختیار بٹ آف بٹ بےکرس اور جنرل سیکریٹری محمدسلیم خان آف مغل اعظم بےکرس نے حلف اٹھایا اور یقین دلایا کہ تنظیم کے تئیں اُن کی خدمات ہمیشہ غیر جانبدار رہے گی ۔ حلف برداری کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایسو سی ایشن کے صدر عمر مختار نے کہاکہ آل بیکرس اینڈ کنفکشنرس ایسو سی ایشن سے وابستہ ممبران کو یقین دلانا چاہتاہوں کہ بیکرس کے مسائل اعلیٰ حکام تک پہنچانے میں وہ کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کریں گے ۔ عمر مختےار نے بےکری اےسوسی کے تمام ممبران کا خےر مقدم کےا کہ انہوں نے اپنا قےمتی وقت دے کر حلف برداری کی تقرےب میں شرکت کی۔ انہوں کہاکہ بیکرس کو اس وقت گونا گوں مصائب ومشکلات کاسامنا کرناپڑرہا ہے کیونکہ مہنگائی کے اس دور میں بیکرس پرانی قیمتوں پر ہی اشیاءفروخت کر رہے ہیں تاہم اعلیٰ حکام سے اس سلسلے میں نظر ثانی کی اپیل کی جائے گی تاکہ اس کاروبار سے جڑے افراد خوشحال زندگی گزار سکے۔ آخر پر تمام اےسوسی اےشن نے عمر مختےار کو ےقےن دلاےا کہ وہ اُن کے ساتھ شانہ بشانہ کام کرتے رہےں گے۔