رام بن // نیشنل پنتھرز پارٹی نے مگر کوٹ میں محکمہ دیہی ترقی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا جس کی صدارت سیواسنگھ بالی اور ینگ پنتھرس پارٹی کے ضلع جنرل سیکریٹری افتیاز احمد سوہل کر رہے تھے ۔ سیوا سنگھ بالی نے مظاہرین سے خطاب کر تے ہوئے کہاکہ محکمہ دیہی ترقی میں سکیموں کی عمل آوری میں عدم اطمینان کااظہارکیا ۔انہوں نے کہاکہ متعددسکیموں کے تحت رقومات واگذارنہیں کی گئی ہیں جس سے لوگ پریشان ہیں۔بالی نے حکومت و ضلع انتظامیہ سے اپیل کی کہ رام بن میں محکمہ دیہی ترقی کی سکیموں کی عمل آوری کی جانچ کی جائے تاکہ غریب عوام کو انصاف مل سکے ۔احتجاج کر نے والوں میں محمد اسماعیل ، سماجی کارکن اعجاز احمد ،طارق احمد، جاوید احمد اور بکرم سنگھ وغیرہ شامل تھے۔