سرینگر//ٹینگہ پورہ بائی پاس کی اندرونی سڑکیں خستہ حالی کا شکار ہونے سے مقامی آبادی کو عبور و مرور میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔مقامی لوگوں کے مطابق رہائشی مکانات سے نکلنے والے پانی کو ڈرینیج سسٹم سے منسلک کرنے کیلئے اندرونی سڑکوں کو کھودا گیا اور کام مکمل ہونے کے بعد سڑکوںکومرمت کے بغیر ہی چھوڑ دیاگیا جس کے باعث بارش اور برف باری ہونے کے نتیجے میں سڑک پر موجود گہرے کھڈوں میں پانی جمع ہونے کی وجہ سے عبور و مرور میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نہ صرف عام لوگ بلکہ ہسپتال جانے والے مریضوں اور بزرگوں کے علاوہ چھوڑے بچوں کو بھی کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔لوگوں نے مطالبہ کیا ہے کہ کہ بغیر ڈھکن کے مین ہول اورسڑک کی مرمت کی جائے۔