سرینگر//منشیات کے خلاف کاروائی جاری رکھتے ہوئے پولیس نے قمرواری علاقے میں ایک سومو گاڑی سے بھاری مقدار میں چرس ضبط کر کے سمگلر کو گرفتار کر لیا ۔سرینگر پولیس نے قمرواری کے نزدیک ناکے کے دوران ایک سومو گاڑی سے تلاشی کے دوران تقربیاََ 8 کلو گرام چرس ضبط کر لیا ۔پولیس نے سومو ڈرائیور محمد شفیع وپان ولد حبیب اللہ چوپان ساکن دیور لولاب کو گرفتار کر کے اس کے خلاف کیس زیر نمبر 297/2017 U/S 8/20 NDPSایکٹ اندراج کر کے تحقیقات شروع کی ۔