جموں//وزیر تعلیم سید الطاف بخاری کی صدارت میں جموں وکشمیر انسٹی چیوٹ آف میتھامیٹیکل سائنس کے اکیڈیمک کونسل کی میٹنگ منعقد ہوئی جس میں کئی منصوبوں کو منظوری دی گئی۔میٹنگ میں پرنسپل سیکرٹڑی اعلیٰ تعلیم ڈاکٹر اصغر حسن سامون، وی سی کشمیر یونیورسٹی خورشید اقبال اندرابی، وی سی اسلامک یونیورسٹی پروفیسر مشتاق صدیق، ڈائریکٹر جے کے آئی ایم ایس کے علاوہ دیگر فکیلٹی ممبران بھی موجود تھے۔ وزیر نے اس اہم ادارے میں معیاری سہولیات قائم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔بخاری نے ارکان کے اتفاقِ رائے سے اس ادارے سے جڑے ایجنڈہ نکات کو منظوری دی جن میں اگلے سال کا بجٹ اور بنیادی ڈھانچے کو بڑھاوا دینے کے معاملات بھی شامل تھے۔تا ہم وزیر نے جے کے آء ایم ایس کے سب آفس جموں کی غیر اطمینان بخش کارکردگی کا سنجیدہ نوٹس لیا۔ انہوں نے متعلقہ سے کہا کہ وہ پچھلے3 برسوں کے دوران اخراجات کی تفصیل پیش کریں۔ انہوں نے کہا کہ طلاب کے لئے رقومات کو اس طرح سے ضائع نہیں ہونے دیا جانا چاہئے۔