اوڑی//اوڑی میں محکمہ باڈر روڈ آرگنائزیشن کی لاپرواہی کی وجہ سے خاتون پل کی پلیٹ نکل جانے سے گر کر شدید زخمی ہوگئی۔ اطلاعات کے مطابق جمعرات کو سرینگر مظفر آباد سڑک پر واقع قصبہ اوڑی میں نند سنگ بریج (این ایس بریج)کے ساتھ بارڈر روڈ آرگنائزیشن کی جانب سے تعمیر کیا گیا عارضی متبادل پل پر ایک خاتون شکیلہ بیگم زوجہ رفاقت احمد کھسانہ ساکنہ کمل کوٹ اوڑی اپنے گھر والوں کے ساتھ سفر کر رہی تھی کہ اچانک پل کی پلیٹ کا ایک بڑا حصہ اچانک پاوں سے نکل گیا جس کے نتیجے میں خاتون پلیٹ سمیت پل سے نیچے گذرنے والہ حاجی پیر نالہ میں جا گری۔ مقامی لوگوں نے اسے شدید زخمی حالت میں سب ضلع اسپتال اوڑی پہنچایا۔ بعد میں اسے ضلع ہسپتال بارہ مولہ منتقل کیا گیا ۔مقامی لوگوں نے محکمہ بارڈر روڈ آرگنائزیشن پر الزام عائد کیا ہے کہ محکمہ کسی بڑے حادثے کے انتظار میں اسی لیے محکمہ ایس ایس بریج کا کام کئی دہائیوں سے مکمل نہیں کیا ہے اور نہ ہی متبادل پل کو اچھی طرح ٹھیک کیا ہے ۔ اوڑی پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہے ایس ایچ او اوڑی تبریز احمد خان نے کشمیر عظمیٰ کو بتا یا پولیس اس سلسلے میں چھان بین کر رہی ہے کہ واقعی یہ حادثہ بارڈر روڈ آرگینایزشن محکمہ کی لاپروائی سے پیش آیا ہے۔ادھر سب ڈوزنل مجسٹریٹ اوڑی ڈی ساگر ڈائفورڈ نے آفسر کمانڈنگ بیکن 53 آر سی سی مہورہ کے خلاف ایک نوٹس جاری کر دیا ہے جس میں مذکورہ آفسر کو بتایا گیا ہے انہوں نے پہلے سے ہی محکمہ کو این ایس بریج کے نزدیک خستہ حال سڑک اور پل کو مرمت کرنے کی ہدایت دی تھی جسے انسانی جان کو خطرہ لاحق ہے مگر محکمہ ناکام رہا ۔نوٹس میں مزید بتا گیا ہے کہ محکمہ ایک ہفتے کے اندر خستہ حال سڑک کو میگڈمایز کرے اور اس کے مزید ایک حلف نامہ لکھ کے دے گی کہ ایس ایچ پریچ کو کب تک مکمل کیا جائے گا ۔