گاندربل//دودھرہامہ گاندربل انڈسٹریل ایریا میں شارٹ سرکٹ کے باعث فیکٹری میں آگ نمودار ہوئی جس نے آنا فاناً تین فیکٹریوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔دودھرہامہ گاندربل میں موجود انڈسٹریز ایریا میں موجود فیکٹری میںشارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی جس نے تیزی سے آس پاس موجود دیگر دو فیکٹریوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی کی کئی گاڑیوں نے موقعہ پر پہنچ کر آگ پر قابو پانے کی کارروائی شروع کی۔آگ کی واردات میں تین فیکٹریاںمکمل طور متاثر کردیا۔پولیس نے معاملے کی نسبت ابتدائی رپورٹ درج کرکے آگ لگنے کی وجوہات کا پتہ لگانے کی کاروائی شروع کی ۔