بارہمولہ //بارہمولہ پولیس نے نقب زنی کا معمہ حل کرتے ہوئے 4چوروں کو گرفتا رکرکے لاکھوں روپے کے زیورات برآمد کئے۔ ایس ایس پی بارہمولہ امتیاز حسین نے جمعہ کو ایک پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ خزان سنگھ ولد درشن سنگھ اور نذیر احمد کھچے ولد غلام محمد ساکنان سنگھ پورہ بارہمولہ نے شکایت درج کی تھی 10 اور11 دسمبر کی درمیانی رات نامعلوم افراد نے چاقو اور چھریاں لیکر اُن کے گھروں میں داخل ہوئے اور افراد خانہ کو کمروں میں بند اورکچھ کو رسیوںسے باند ھ کر گھروں میں موجود تمام زیورات ،موبائل فون اور نقدی لے کر فرار ہوئے ۔انہوں نے بتایا کہ جس کے بعد پولیس حرکت میں آئی اور کیس زیر ایف آئی آر نمبر 222/2017 اور 223/2017 زیر دفعات 354,380,392,458,511 آر پی سی کے درج کرکے تحقیقات شروع کی ۔تحقیقات کے دوران پولس کو معلوم ہوا کہ چار لٹیروںپر مشتمل گروپ نے ان گھروں کو لوٹ لیااور ان کی شناخت کرکے گرفتار کرلیا۔ گرفتارشدگان کی شناخت نثار احمد راتھر المروف چلہ کلان ،محمد دلاور ڈار ،بشارت احمد شیخ اور عادل حسین خان ساکنا ن بارہمولہ کے طور ہوئی ہے۔