کشتواڑ//گورنمنٹ ڈگری کالج کشتواڑ میں ضلع پولیس کے اشتراک سے ایک منشیات مخالف ریلی کا اہتمام کیا گیا ۔ریلی کا اہتمام کالج کے این ایس ایس یونٹ کے انچارج پروفیسر فیصل مشتاق کی قیادت میںمنعقد کیا گیا ۔ریلی میں این ایس ایس کے60سے زائد رضاکاروں نے شرکت کی، جس کو کشتواڑ کے ایس ایس پی ابرار چودھری نے سینئر پروفیسر پی کے شرماکی موجودگی میںہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا ۔ریلی ڈگری کالج سے ہوتے ہوئے بس اسٹینڈ کی جانب روانہ ہوئی اُسکے بعد گورودوارہ کی جانب روانہ ہوئی وہاں سے ریلی ہڈیال چوک کی طرف روانہ ہوئی اور آخر کار ڈاک بنگلہ میں اختتام پذیر ہوئی۔اس موقعہ پر این ایس ایس رضاکاروں نے نُکڑ ناٹک بھی پیش کئے جس میںمنشیات کے مُضر اثرات کی عکاسی کی گئی تھی۔ریلی میں کشتوڑ کے ڈپٹی ایس پی ہیڈ کوارٹرز اور ایس ایچ او کشتواڑ نے بھی شرکت کی۔ریلی کے اختتام پر این ایس ایس کے پروگرام افسر پروفیسر فیصل مشتاق نے شرکا کا ریلی میں شرکت کرنے پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اس سے منشیات کے خلاف پیغام پھیلانے میں مدد ملے گی۔