اوڑی//اوڑی میں مواصلاتی کمپنی بی ایس این ایل کے خلاف سنیچر کو صارفین نے احتجاج کیا ۔تحصیلدار دفتر کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے مطاہرین نے کہا کہ ایک ہفتے سے اوڑی میں بی ایس این ایل نظام مکمل طور ٹھپ ہے۔احتجاجی مظاہرین میں تاجر،دکاندار،اورعام صارفین شامل تھے ۔انہوںنے کہا کہ محکمہ بی ایس این ایل کا مواصلاتی نظام سرحدی قصبہ اوڑی میں گزشتہ ایک ہفتے سے مکمل طور ٹھپ ہے مگر محکمہ کے اہلکارباخبر ہونے کے باوجود اسے ٹھیک نہیں کرپارہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ بی ایس این ایل براڈ بینڈ سروس ،موبائل سروس بھی ٹھپ ہے ۔احتجاج میں شامل ایک تاجر عقیق احمد عباسی نے کشمیر عظمیٰ بتایا کہ بی ایس این ایل برابرفیس وصول کرتا ہے مگرسروس ناقص ہے جس کی وجہ سے عام صارفین کے علاوہ تاجر طبقے کو بھاری نقصان برداشت کرنا پرتا ہے۔احتجاج میں شامل ندیم اکبر عباسی نے بتایا کہ اوڑی کے 2 درجن دیہات جن میں سلطان ڈھکی،بسگراں، کملکوٹ،دردکوٹ ،ایشم ،چاکرہ ،اڈوسہ،گوالتہ،ناوارنڈا ،دلاجہ ،بانڈی سرائے ،کالگی اورگولن میں مواصلاتی نظام ناقص ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اگر چہ سال 2014 میںمحکمہ بی ایس این ایل کی طرف سے سلطان ڈھکی میں ایک ٹاور نصب کیا گیا مگر ابھی تک اسے چالو نہیں کیا گیا ہے جس کی وجہ سے 30 ہزار پر مشتمل آبادبہت تنگ آچکی ہے۔