اے ایس ایچ آئی کا وفد گورنر اور خاتون اول سے ملاقی

Kashmir Uzma News Desk
2 Min Read
جموں// ایسوسی ایشن فار سوشل ہیلتھ( اے ایس ایچ آئی) کا ایک وفد انجمن کے سنیئر نائب صدر سشما چودھری کی قیادت میں گورنر این این ووہرا اور خاتون اول اوشا و وہرا سے کل راج بھون میں ملاقی ہوا۔سشما چودھری نے گورنر اور خاتون اول کو اسے ایس ایچ آئی کے ارکان کی جانب سے خواتین کو با اختیار بنانے،ا نہیں پیشہ وارانہ تعلیم سے آراستہ کرنے اور سماج کے معاوشی کمزور طبقوں کی معاونت کے لئے جاری سرگرمیوں کے بارے میں تفصیل دی۔ وفد نے انجمن کو درپیش مالی مشکلات کے بارے میں بھی گورنر کو آگاہ کیا۔گورنر اور خاتون اول نے خواتین اور بچیوں کی حالت زندگی بہتربنانے کے لئے انجمن کی بے لوث خدمات کو سراہتے ہوئے سشما چودھری اور ان کے رفقا کو100 بچیوں، باری دار کنبوں کے بچوں اور شری ماتا ویشنودیوی بورڈ کے ملازمن کی کونسلنگ کرنے کی استدعا کی جنہیں شرائین بورڈ کے قیام کی سلور جوبلی تقریبات کے دوران گود لیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ ہر بچی کے نام پر ایک لاکھ روپے بنک میں جمع کئے گئے ہیں جو18 سال کی عمر تک پہنچنے کے بعد ہی بنک سے نکالے جاسکتے ہیں تا ہم ان کی جسمانی صحت اور ابتدائی تعلیم کی دیکھ ریکھ لازمی ہے اور اس مقصد کے لئے قابلِ اعتماد تعاون کی ضرورت ہے۔ سشما چودھری اور ان کے رفقا نے مطولبہ مدد بچیوں کے لئے بہم رکھنے کی حامی بھری۔وفد میںوفیسر وید کمار گھئی، پروفیسر کیلاش راجپوت، سیما کھجوریہ شیکھر، پروفیسر ہیملا اگروال، پروفیسر ریتا جتیندر، نصرین خان اور شام کشوری کول شامل تھیں۔
 
Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *