سرینگر//ناظم تعلیم کشمیر ڈاکٹر جی این ایتو نے کل 101رہبر تعلیم اساتذہ کی مستقلی کے احکاما ت صادر کئے۔سرکار کی طرف سے مستقلی کے معاملات کا جائزہ لینے کی ہدایات کے تحت متعلقہ فائلوں کا باریک بینی سے جائزہ لیا گیا۔اس طرح اب گذشتہ کئی ماہ سے رہبر تعلیم اساتذہ کو باقاعدہ کرنے کی تعداد دوہزار سے تجاوز کرگئی ہے اوریہ تعداد کم سے کم عرصے میں سب سے زیادہ ہے۔دریںاثنأ جوائنٹ ڈائریکٹر سکول ایجوکیشن کشمیر کی قیادت میںکئی خصوصی ٹیموں نے کل وادی بھر کے سپر 50کوچنگ سینٹروں اور ونٹرکوچنگ مراکز کا معائنہ لیا۔ان ٹیموں نے شمالی ،جنوبی اور وسطی کشمیر میںقائم سینٹروں کا دورہ کرکے طلبأ کے ساتھ تعلیمی اوردیگر سہولیات کی دستیابی کے بارے میں بات چیت کی۔دریں اثنأ ناظم تعلیم کشمیر نے کہا ہے کہ محکمہ تعلیم طلاب کو بہتر کوچنگ سہولیات فراہم کرنے کا وعدہ بند ہے۔انہوںنے مزید کہا کہ عدالت عالیہ اوروزیر تعلیم کے ہدایات کے مطابق تمام اندراج شدہ کوچنگ سینٹروں کو قواعد وضوابط پر صد فیصد عمل در آمد کویقینی بنانے کی ہدایت دی گئی ہے۔