سجاد لون کا ڈوڈہ میں ترقیاتی کاموں کی تکمیل پر زور

Kashmir Uzma News Desk
2 Min Read
 جموں//سماجی بہبود اور سائنس و ٹیکنالوجی کے وزیر سجاد غنی لون نے ایک میٹنگ کے دوران ضلع ترقیاتی بورڈ میٹنگ ڈوڈہ کے فیصلہ جات کا جائیزہ لیا۔وزیر اعظم کے دفتر میں وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ، جے اینڈ کے سوشل ویلفیئر بورڈ کے چیئرپرسن نرمل گپتا،وائس چیئر پرسن جے اینڈ کے ایڈوائزری بورڈ فار ویلفیئر اینڈ ڈیولپمنٹ آف وی بی سی رچھپال شرما، پہاڑی زبان بولنے والے لوگوں کے ریاستی مشاورتی بورڈ کے وائس چیئرپرسن کلدیپ راج گپتا، شیڈول کاسٹس کے مشاورتی بورڈ کے وائس چیئرپرسن بھوشن لال ڈوگرہ،ارکان قانون سازیہ جی ایم سروری، شکتی راج پریہار، دلیپ سنگھ پریہار، نیلم کمار لنگے،نریش کمار گپتا، شام لال بھگت، فردوس احمد ٹاک،ڈی سی ڈوڈہ بھوانی رکوال اور مختلف محکموں کے اعلیٰ افسران بھی اس میٹنگ میں موجود تھے۔وزیر نے ڈوڈہ ضلع میں مختلف سکیموں کی عمل آوری کے لئے صد فیصد رقومات کے تصرف پر زور دیا۔ انہوں نے متعلقہ افسروں پر زور دیا کہ وہ بورڈ میٹنگ کے فیصلوںکی من عن عمل آوری کو ہر صورت میں یقینی بنائیں۔ انہوں نے کئی بڑے پروجیکٹوں پر ہورہی پیش رفت کا جائیزہ لیا جن میں گنپت پُل، گرڈر پُل اور دیگر سکیمیں شامل ہیں۔میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی سربراہی والی حکومت ریاست جموں وکشمیر کی ترقی کیلئے پُر عزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت ریاست کو ہر ممکن مدد فراہم کرے گی۔
 
Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *