سرنکوٹ// ایک ایسے وقت میں چوروںنے بفلیاز میںنصب اے ٹی ایم کی دوران شب توڑ پھوڑ کرکے اس سے پیسے نکالنے کی کوشش کی جب پورے خطہ میں اے ٹی ایم نظام مفلوج بناہواہے او ر لوگوں کو رقومات کی قلت کا سامناہے ۔ذرائع کاکہناہے کہ گزشتہ شب نامعلوم چوروں نے بفلیاز میں نصب اے ٹی ایم مشین کو نقصان پہنچایا تاہم وہ اپنے مقصد میں کامیاب نہیں ہوپائے اور کچھ حاصل کئے بغیر ہی بھاگ نکلے ۔مقامی لوگوں کاکہناہے کہ اے ٹی ایم مشین کے قریب میں ہی پولیس چوکی واقع ہے لیکن اے ٹی ایم مشین کی دکان کے شٹر کھول کر مشین کو نقصان پہنچایاگیا۔وہیں ایس ایچ او سرنکوٹ انظر میر کی قیادت میں پولیس ٹیم نے موقعہ کا جائزہ لیا اور اس سلسلے میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے تاہم ابھی تک کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی ۔