ڈوڈہ //منڈل سطح پر ورکروں کی حوصلہ افزائی کیلئے ریاستی بی جے پی یونٹ نے منڈل ڈوڈہ، منڈل بھاگواہ اور منڈل گھٹ کے اجلاس منعقد کئے۔اجلاس ز یر قیادت سینئر بی جے پی لیڈر و نائب چیئرمیں جیکفیڈ منیش شرما منعقد کئے گئے جن کو پارٹی نے ان اجلاسوں میں خطاب کرنے کے لئے بھیجا تھا جن کا انعقاد بالترتیب ممبر اسمبلی ڈوڈہ شکتی راج پریہار، ضلد صدر منجیت رازدان ،جنرل سیکرٹری ڈوڈہ، رام بن وپن شرما نے خطاب کیا۔اس موقعہ پر منیش شرما نے کہا کہ منڈل اجلاسوں کا انعقاد پنچایت انتخابات سے قبل منڈلوں کا جائزہ لینے کے لئے منعقد کیا گیا ۔انہوں نے کارکنوں سے غریب لوگوں کی بھلائی کیلئے زیادہ سے زیادہ وقت وقف کرنے پر زور دیا ۔انہوںنے مزید کہا کہ بی جے پی کے دنیا بھر میں 11کروڑ سے زائد ممبران ہیں ،جس سے11لوگوں کی پارٹی کو دنیا کی ایک بڑی سیاسی پارٹی بن گئی ہے ممبر اسمبلی ڈوڈہ شکتی راج پریہار نے جیکفئیڈ کے نائب چیئر مین منیش شرما کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ وہ پنچایت انتخابات کے لئے تیار ہیں اور ـ’’ایک بوتھ ، دس یوتھ‘‘ کے طریقہ کا رپر گامزن ہیں، تاکہ پارٹی کو زمینی سطح پر مستحکم بنایا جائے ۔اس موقعہ پر بی جے پی کے نائب صدر سندور سنگھ، ضلع صدر یوا مورچہ منجیت کمار بھگت، ضلع جنرل سیکرٹری سوامی راج شرما ، تما تینوں منڈلوں کے صدور ،بوتھ صدور،اور ـ’’ایک بوتھ ، دس یوتھ‘‘ کمیٹی کے تقریبا ً 600 ممبران بھی موجود تھے۔