گول//بچوں کی بہتر نگہداشت اور تعلیم سے متعلق محکمہ سماجی بہبود (آنگن واڑی) کی جانب سے گو ل ہیڈ کوارٹر پر چھ روزہ جانکاری کیمپ اختتام پذیر ہوا ۔ اس کیمپ کی صدارت سی ڈی پی او گول انورادھا شرما نے کی ۔ اس موقعہ پر سب ڈویژن گول کی آنگن واڑی ورکروں کونازنین فاطمہ سپر وائزر اور جبینہ بیگم نے مختلف جانکاری دی ۔ آنگن واڑی ورکر شائستہ شبنم نے بات کرتے ہوئے کہا کہ چھ روزہ کیمپ میں جن مائوں کے بچے پیٹ میں ہیں اُن کی نگہداشت کس طرح کرنی ہے اور ان کے نیوٹریشن کے بارے میں بھی چھ روزہ کیمپ میں سکھایا گیا ۔ اس کے علاوہ چھوٹے بچے جو چھ ماہ ، ایک سال کا ہو اس کی دیکھ بال کس طرح کرنی ہے اور مائوں کو کس طرح سمجھانا ہے ، تین سال کے بچے کو کس طریقے کا نیوٹریشن دینا ہے اس کے علاوہ چھوٹے بچوں کو کس طرح سے تعلیم دینی ہے یہ بھی کیمپ میں سکھایا گیا ۔ شائستہ نے کہا کہ اس کے علاوہ ماحول کو صاف رکھنے ، صفائی اور ستھرائی کے بارے میں بھی ہمیں اس کیمپ میں سکھایا گیا ۔