جموں//گورنر این این ووہرا نے گڈ گورننس ڈے کے سلسلے میں ایک پیغام جاری کیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ عام شہریوں کے تئیںحکومت کی کوشش رہی ہے کہ وہ انتظامیہ میں شفافیت یقینی بنائیں۔گورنر نے کہا کہ اگر ٹیکنالوجی کا صحیح استعمال عمل میں لایا جائے تو یہ شہریوں کو بااختیار اور سرکاری مشینری کو فعال میں مدد گار ثابت ہوسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کا ’’ ڈیجیٹل انڈیا‘‘ پروگرام ملک بھر میں سماج کو ڈیجیٹلی بااختیار بنانا اور معیشت کو فروغ دینا ہے ۔گورنر نے تمام شراکت داروں سے اپیل کی ہے کہ وہ اکٹھے ہو کر شفافیت اور جواب دہ انتظامیہ چلانے میں اپنا رول ادا کریںتاکہ ریاست ترقی کی راہ پر گامزن ہو اور لوگوں کی خوشحالی یقینی بنے۔