جموں//گورنر این این ووہر ،وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی ، نائب وزیراعلیٰ ڈاکٹر نرمل سنگھ ،نیشنل کانفرنس صدر ڈاکٹر فاروق اورکارگزار صدر عمر عبداللہنے کرسمس پر ریاست کے لوگوں کو دل کی گہراہیوں سے مبارکباددی ہے۔ گورنر نے کہا کہ کئی صدیوں سے حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی تعلیمات لوگوں کو امن ، ہمدردی ، محبت ، بھائی چارہ اور اخوت کا درس دیتی آئی ہیں ۔وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے اُمید ظاہر کی ہے کہ اس تہوار کی بدولت ریاست میں آپسی بھائی چارہ ، محبت ، اخوت اور ہم آہنگی کا جذبہ فروغ پائے گا۔نائب وزیراعلیٰ ڈاکٹر نرمل سنگھ نے امید ظاہر کی کہ اس تہوار کی بدولت ریاست میں امن اور خوشحالی کے علاوہ آپسی بھائی چارہ ، اخوت اور محبت کے جذ بات فروغ پائیں گے۔