جموں//جموں مسلم فرنٹ نے ’’اسلام ،امن اورفرقہ وارانہ ہم آہنگی ‘‘کے موضوع پر سیمینارکاانعقاد کیا۔اس دوران سیمینارمیں ناموراسکالروِ شاعروں، سماجی کارکنان،اکیڈمیشن اورمذہبی تنظیموں کے عہدیداران نے شرکت کی۔تقریب کاآغاز قاری طارق قاسمی نے تلاوتِ کلام پاک سے کیا۔اس موقعہ پرمرکزی جامع مسجدتالاب کھٹیکاں کے امام وخطیب مفتی عنایت اللہ ،علی بادشاہ نقوی ،امام وخطیب مرکزی انجمن امامیہ پیرمٹھاجموں، مفتی طاہر بٹھنڈی، مولانااکرم دیوبندی ،مولانا عبدالرحمن اہل حدیث نے خطاب کیا۔مقررین نے کہاکہ اسلام امن وامان اورسلامتی کادین ہے ۔ انہوں نے کہاکہ حضرت محمدؐپوری عالم انسانیت کیلئے رحمت العالمین بن کرآئے ۔ انہوں نے کہاکہ جودرس حضرت محمدؐ کی تعلیمات سے ملتاہے و ہ پوری دنیاکے انسانوں کیلئے نمونہ حیات ہے۔انہوں نے کہاکہ مسلمانوں کواللہ اوراس کے رسول حضرت محمدؐ کی تعلیمات پرعمل پیراہوکراپنے کرداروعمل سے دنیاوالوں کوگرویدہ بناناچاہیئے۔انہوں نے کہاکہ اسلام نے بین مذہب بھائی چارے اورایکتاکوفروغ دینے پر زوردیاہے۔ انہوں نے کہاکہ اسلام وامان اورسلامتی کادین ہے لیکن بدقسمتی سے کچھ عناصراس کوغلط طریقے سے بیان کررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ دوسرے مذاہب کے لوگوں کواللہ کی کتاب قرآن کریم کامطالعہ کرناچاہیئے ۔اس دوران انہوں نے سرکاردوعالم حضرت محمدؐ کی سیرت مبارکہ پر عمل کو دنیاوآخرت کی کامیابی کامدارقراردیتے ہوئے مسلمانوں سے اپیل کی کہ وہ اسلامی تعمیلات پرعمل کرکے دنیامیں امن وامان بحال رکھیں۔انہوں نے کہاکہ ؐ نے جھوٹ، چغلی ،فریب ،ریاکاری ، زناجیسی برائیوں سے دوررہنے کی تلقین کی ہے ۔انہوں نے کہاکہ حضرت پاک ؐ کافرمان ہے کہ جواپنے لیے پسندفرمائووہی اپنے بھائی کیلئے بھی پسندکرو، مشکل کے وقت صبرکرو۔انہوں نے کہاکہ جودرس حضرت محمدؐ نے دیاہے و ہ لامثال ہے ۔انہوں نے کہاکہ جوپیغام اللہ نے قرآن میں بنی نوع انسان کی فلاح کیلئے دیاہے وہ کسی مذہب میں نہیں ملتاہے۔انہوں نے دنیاکوامتحان کی جگہ قراردیتے ہوئے کہاکہ آخرت ہی اصل مقام اورحقیقت ہے ۔انہوں نے عوام الناس سے کہاکہ اگروہ آخرت سنوارناچاہتے ہیں توحضرت محمدؐکی تعلیمات پرعمل پیراہوں۔انہوں نے کہاکہ اسلام دشمن طاقتوں سے نبردآزماہونے کیلئے اللہ اوراس کے رسول حضرت محمدؐکے راستے کی پیروی اوراپنی صفوں میں اتحادناگزیرہے ۔سیمینارکے اختتام پرفرنٹ کے چیئرمین شجاع ظفرنے شکریہ کی تحریک پیش کی ۔سیمینارکوکامیاب بنانے کیلئے فرنٹ کے صدر عمران قاضی، نائب صدر تنویروانی، پریس سیکریٹری بشیرقریشی، کوآرڈی نیٹر محمدصادق ، محمداسحاق کوآرڈی نیٹر نے مہمانوں ومقررین کے علاوہ انجمن امامیہ کے ممبران، انجمن حیدری اورمسلم ڈیموکریٹک فرنٹ، خدمتگارویلفیئرکمیٹی چھنی ودیگرشخصیا ت کابھی شکریہ اداکیاہے۔