سرینگر// بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے 142 ویں جنم دن کے پیش نظر گرمائی دارالحکومت سرینگر اور پاکستان زیرانتظام کشمیر کی دارالحکومت مظفرآباد کے درمیان چل رہی ہفتہ وار ’کاروان امن‘بس کو پیر کے روز معطل کیا گیا ۔ سرکاری ذرائع نے بتایا ’ہمیںمظفر آباد سے ایک پیغام موصول ہوا جس میں بتایا گیا کہ وہاں بانی پاکستان محمد علی جناح کے جنم دن کے موقع پر عام تعطیل ہوتی ہے اور اس کے پیش نظر کاروان امن بس کو آج معطل کیا جائے‘۔ انہوں نے بتایا کہ دونوں طرف کی انتظامیہ نے باہمی اتفاق رائے کے بعد بس سروس کو آج معطل رکھنے کا فیصلہ لیا ہے۔