جموں//ڈائریکٹوریٹ آف مارکیٹنگ اینڈانسپکشن ،جموں نے کنزیومرپروٹیکشن آرگنائزیشن جے اینڈکے کے اشتراک سے قومی یوم صارفین منانے کیلئے مہاجن بھون شالیمارمیںتقریب کااہتمام کیا۔اس دوران تقریب میں ریاستی اسمبلی کے سپیکرکویندرگپتا مہمان خصوصی جبکہ سی ایم سیٹھ چیئرمین پولیوشن بورڈ مہمان ذی وقارتھے۔اس موقعہ پرتقریب کی صدارت کے فرائض صدرریٹیلر فیڈریشن جموں یش پال گپتا نے انجام دیئے۔استقبالیہ خطاب میں کنزیومر پروٹیکشن آرگنائزیشن کے رکن دیس راج دانش نے ریاست کے صارفین کوآنے والی پریشانیوں کواُجاگرکیا۔اس دوران خطاب کرتے ہوئے سپیکرکویندرگپتانے ایگمارگ پروڈکٹس کی نمائش کاافتتاح کرنے کے بعدسٹالوں کامعائینہ بھی کیا۔ شرکاء نے نمائش کے پروڈکٹوں کی ستائش کی ۔ نمائش میں اہم چیزیں مثلاً آٹا، مسٹرڈتیل ،گھی، سبزیوں کاتیل وغیرہ رکھی گئی ہیں۔اس دوران بتایاگیاکہ ان پروڈکٹس کی قیمتی پی سی سی کمیٹی نے مقررکی ہیں ۔انہوں نے نجی سکولوں ،ہسپتالوں اورنرسنگ ہائوسزمیں اضافی رقم وصول کرنے سے متعلق بھی بات کی گئی۔بعدازاں ڈائریکٹورایٹ آف مارکیٹنگ اینڈانسپکشن ایس کے کول نے شرکاء کاشکریہ اداکیا۔یش پال گپتاصدرریٹیلرفیڈریشن نے جے اینڈکے انڈسٹری کی حمایت کی اہمیت کواُجاگرکیا۔سپیکرکویندرگپتانے صارفین کیلئے بیداری عام کرنے کی ضرورت پرزوردیا۔