اننت ناگ//محکمہ ڈرگس اینڈ فوڈ کنٹرول آرگنائزیشن اننت ناگ نے محکمے کے قواعد وضوابط کی خلاف ورزیوں میںملوث 47رٹیل اور ہو ل سیل یونٹوں کے لائسنس منسوخ کئے۔محکمے کی طرف سے جاری کئے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ضلع کے مختلف علاقوں میں سائیکوٹروپک اورہیبٹ فارمنگ ڈرگس کی بدعت پر قابو پانے کیلئے خصوصی مہم کا آغاز کیا گیا۔مہم کے دوران قواعد کی خلاف ورزیوں میں ملوث ادویات فروشوں کے خلاف موقعہ پر ہی کارروائی کی گئی۔مہم کے دوران ادویات فروشوں کو ہدایت دی گئی کہ وہ دوائیوں کی خریدوفروخت کے سلسلے میں مناسب ریکارڈ رکھیں اورادویات کو ضرورت کے حساب سے سٹور کریں۔ادویات فروشوں کو بل اورکیش میمو بھی جاری کرنے کے لئے کہا گیا ہے۔