سرینگر/ گلزار صوفی/محکمہ انڈین سسٹم آف میڈسن میں کام کر رہے کیجول لیبروں نے کل پریس کالونی میںاحتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے مستقلی کا مطالبہ دہرایا۔ آل جموں اینڈ کشمیرصفائی کرمچاری یونین کے بینر تلے انڈین سسٹم آف میڈسن کے عارضی ملازمین نے اپنے مطالبات منوانے کے حق میں نعرہ بازی کی ۔احتجاجیوں نے حکومت سے ڈیلی ویجروں کی مستقلی،زیر التواء میں پڑے پینشن کیسوں کی سماعت،نئے طریقے کار سے اسٹاف کی تقرری کے علاوہ صفائی کرمچاریوں کی تنخواہوںکی فوری ادائیگی کے مطالبے دہرائے ۔احتجاج میں شامل مظاہرین نے بتایا ’’ہم گذشتہ25 برسوں سے صرف 2سو روپے کے ماہانہ مشاہرے پر محکمہ میں کام کر رہے ہیںاور ابھی تک مستقل نہیں ہوئے جو سراسر ناانصافی ہے ۔ انہوں نے حکومت نے اپیل کی کہ وہ سنجیدگی کا مظاہرہ کرکے ان کے مطالبے کو پورا کرے۔