ڈوڈہ// ڈسٹرکٹ رورل یوتھ ویلفیئر ایسوسی ایشن کی جانب سے ڈوڈہ ڈویژن کی کنوارہ رینج میں شجرکاری کا کام شروع کیا گیا ضلع صدر رورل یوتھ ویلفیئر ایسوسی ایشن فریداحمد نائیک نے اس شجرکاری کا آغاز کیا۔ انوپ کمار سونی (آئی ایف سی) اور رینج آفیسر ہارون خان ، فارسٹر محمد رمضان بانڈے اور دیگر اہلکار بھی اس موقعہ پرموجود تھے ۔ فرید احمدنے اس موقعہ پر اپنی تقریر میں جنگلات کی اہمیت اورشجرکاری کی ضرورت پر روشنی ڈالی اور کہاکہ سرسبز وجنگلات بنی نوع انسان کی بقا کے لئے لازمی ہیں اس لئے ہر شخص کا یہ فرض اولین ہے کہ وہ شجرکاری کرنے اور جنگلات کی حفاظت میں اپنا تعاون دے ۔ فرید نے کہاکہ یہ شجرکاری مہم ایک ہفتہ تک جاری رہے گی انہوں نے کہاکہ بدقسمتی سے جنگلات کی بے دریغ کٹائی کی وجہ سے ماحولیاتی توازن بگڑ چکا ہے جو کہ ہم سب کے لئے لمحہ فکریہ ہے ۔