جموں///مرکزکے خصوصی نمائندیدنیشور شرما نے اپنے تیسرے مرحلے میں وادی کا 2روزہ دورہ مکمل کرلیا ہے۔وادی میں انہوں نے سرینگر میں قیام کرنے کے بجائے کپوارہ میں رات بھر قیام کیا اور اسکے بعد بارہمولہ میں ایک رات ٹھہرنے کے بعد سیدھے جموں روانہ ہوئے۔جموں جانے سے قبل انہوں نے شمالی کشمیر کے دو اضلاع میں قریب 75وفود سے ملاقاتیں کیں۔اس دوران وہ مختلف مکتبہ ہائے فکر سے ملے اور سیاسی جماعتوں کے علاوہ طباء و طالبات کیساتھ بھی انہوں نے تبادلہ خیال کیا۔بدھ کو وہ جموں پہنچ گئے جہاں انہوں نے وزیرا علیٰ محبوبہ مفتی سے ملاقات کی۔ میٹنگ کے دوران شرما نے وزیر اعلیٰ کو موجودہ دورے کے دوران سماج کے ہر طبقہ فکر کے ساتھ ان کے مشورے کے تفصیلات سے روشناس کیا۔