جموں //تعلیم کے وزیر سید محمد الطاف بخاری نے کہا ہے کہ حکومت اساتذہ کے مسائل سے واقف ہے اور انہیں حل کرنے کے سلسلے میں سنجیدہ ہے جن میں بالخصوص ایس ایس اے کے تحت کام کر رہے اساتذہ کی تنخواہوں کا مسئلہ شامل ہے۔ رہبر تعلیم فورم کے ایک وفد کی طرف سے پیش کئے گئے مطالبات کے جواب میں وزیر نے کہا کہ طُلاب کو بہتر تعلیمی سہولیات کو یقینی بنانے کے سلسلے میں حکومت اساتذہ کے مسائل کی طرف خصوصی توجہ دے رہی ہے۔ وزیر نے کہا کہ اساتذہ کی اس اہم کیٹاگیری کے لئے رقومات مرکزی حکومت فراہم کرتی ہے جنہیں حاصل کرنے میں کئی بار طوالت ہوتی ہے۔ وزیر نے مزید کہا کہ حکومت پولیس محکمہ کی طرز پر ٹیچرز ویلفیئر فنڈ قائم کرنے پر غور کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کی سربراہی میں اساتذہ کے مسائل حل کرنے کو ترجیح دے رہی ہے۔