سرینگر//صوبائی کمشنر کشمیر بصیر احمد خان نے کہا ہے کہ ریاستی سرکار صوبائی کمشنر کشمیر کے دفتر میں تاجروں کے فوائد کے لئے ایک بڑے شکایتی کیمپ کا انعقادکرے گی۔انہوںنے کہا کہ 3جنوری2018ءکو منعقد ہونے والے اس کیمپ میں تمام محکموں کے آفیسران شرکت کریں گے۔ کیمپ کے انعقادکی تیاریوںکے سلسلے میں ایک میٹنگ منعقد ہوئی جس میںکشمیر ٹریڈرس اورمینو فیکچر فیڈریشن کے نمائندوںنے شرکت کی۔میٹنگ میں مختلف محکموں بشمول جے کے پی ڈی ڈی ،پی ایچ ای ،ایس ڈی اے،اورایس ایم سی کے علاوہ پی ڈبلیو ڈی کے آفیسران بھی موجود تھے۔