سرینگر//حکمران جماعت پی ڈی پی نے وادی اور جموں خطوں میں پاررٹی ضلع صدور کو نامزد کیا۔ریاستی وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے پارٹی کو مزید مستحکم کرنے اور عوام تک پہنچنے کیلئے زمینی سطح کے نیٹ ورک کو مظبوط کرنے کیلئے بدھ کو ضلع کو نامزد کیا ۔پی ڈی پی صدر نے ضلع کپوارہ کے لئے ممبر راجیہ سبھامےر فےاض کوپی ڈی پی کا ضلع صدر نا مزد کےا ہے جبکہ ممبران قانون سازیہ ےاسر رےشی کو ضلع صدر بانڈی پورہ اورمحمد خورشےد عالم کو ضلع صدر سرےنگر، سابق ممبر اسمبلی عبدالرزاق زاوورہ کو ضلع صدر شوپےاں،سابق وزیرمحمد خلےل بندکو ضلع پلومہ،اےڈووکےٹ جاوےد شےخ کو اننت ناگ،فاروق احمد راتھر کو کولگام اضلاع کیلئے صدور نامزد کیا۔اس دوران جموں(شہر)کے لئے راجندر منہاس کو ضلع صدر نامزد کےا ہے جبکہ شےخ نثار کو ضلع صدر کشتواڈ نامزد کےا گےا ۔